احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصے کا حکم

فتوی نمبر :
76955
| تاریخ :
2024-07-30
معاملات / ترکات / احکام وراثت

دادا کے ترکہ میں یتیم پوتوں کے حصے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ میں کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیاہے، بوقتِ انتقال اُن کے ورثاء میں چار بیٹے (محمد یاسین، محمد ذکی، محمد آصف،محمد آفتاب)اور تین بیٹیاں (شاہدہ پروین،زاہدہ پروین،فرخندہ پروین) موجود تھیں، والدہ اور دادا،دادی کا پہلے ہی انتقال ہوگیا تھا، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق کس طرح تقسیم کیا جائیگا؟
(نوٹ) ایک بیٹے (محمد شفیق) کا والد سے پہلے انتقال ہوگیا تھا، اُن کے ورثاء میں بیوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، کیا ان کا حصہ بنتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مورث کی حیات میں اگر کسی وارث کا انتقال ہوجائے تو قریبی ورثاء کی موجودگی میں وہ وارث اور اس کے پسماندگان،مورث کی وراثت میں شرعاً حصہ دار نہیں ہوتے،بلکہ محروم ہوجاتے ہیں،لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائلہ کے بھائی (مرحوم محمد شفیق) کا انتقال چونکہ والدِ مرحوم کی زندگی میں ہوا ہے اور بوقتِ انتقال مرحوم کے دیگر بیٹیاں اور بیٹے بھی موجود تھے،اس لئے مرحوم کی زندگی میں انتقال کرجانے والے بیٹے کی اولاد شرعاً مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہ ہوگی،البتہ اگر مرحوم کے ورثاء (موجودہ بیٹے اور بیٹیاں) اپنی مرضی سے اپنے مرحوم بھائی کی بیوہ اور اولاد کو کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے والدِ مرحوم کا ترکہ ا س کے موجود تمام ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصہ کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل گیارہ(11) حصے بنائے جائیں، جن مین سے مرحوم کے ہر ایک بیٹے کو دو دو (2) حصے، جبکہ ہر ایک بیٹی کو ایک ایک (1) حصہ دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة : ان شرط الارث وجود الوارث حیا عند موت المورث اھ (ج6،صـــ769،ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76955کی تصدیق کریں
0     612
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات