احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم (مرحومہ کا شوہر, تین بیٹے اور چھ بیٹیاں )

فتوی نمبر :
76891
| تاریخ :
2024-07-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم (مرحومہ کا شوہر, تین بیٹے اور چھ بیٹیاں )

السلام علیکم !
مفتی صاحب میں محمد اکرم آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میرا مسئلہ اسلامی طور سے حل کریں،میری زوجہ محترمہ اس دنیا فانی سے رخصت ہوچکی ہیں،میں نے اپنی کمائی سے دو عدد پلاٹ ان کے نام سے خریدے تھے،جن کی مالیت ایک کروڑ تیس لاکھ (13000000 ) روپے ہے،یہ جائیداد میں نے فروخت کردی ہے،اس جائیداد کے وارث میں ان کا شوہر اور تین بیٹے ،چھ بیٹیاں شامل ہیں اور میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ مجھے دین کی روشنی میں بتادیں کہ میرا , بیٹوں اور بیٹیوں کا اسلامی طور پر جتنا حصہ بنتا ہے،آپ ہمیں تفصیل سےتحریر کردیں اور میرے سب بچے بالغ اور شادی شدہ ہیں۔شکریہ
نوٹ: شوہر کے بقول زوجہ مرحومہ کو مذکور نام کردہ مکانوں پر قبضہ اور تصرف کا اختیار دیا ہوا تھا،مرحومہ کے والدین میں سے بھی کوئی حیات نہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی کو مذکور دو عدد پلاٹ باقاعدہ مالکانہ قبضہ کے ساتھ دیدیےتھے، تو یہ ہبہ شرعاً تام ہوکر وہ ان پلاٹوں کی مالک بن چکی تھی اور اب اس کے انتقال کے بعد دیگر ترکہ کے ساتھ شامل ہوکر اصولِ میراث کے مطابق تمام ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کی بیوی مرحومہ کا ترکہ اس کے موجود تمام ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحومہ کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداءہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصہ کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل سولہ(16) حصے بنائے جائیں،جن میں سے مرحومہ کے شوہر کو چار(4) حصے، ہر بیٹے کو(2) حصے ، جبکہ ہر بیٹی کو (1) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

و فی الھندیۃ : و منھا ان یکون الموھوب مقبوضا حتی لا یثبت الملک للموھوب لہ قبل القبض الخ ( ج4 ص 374 کتاب الھبۃ ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76891کی تصدیق کریں
0     260
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات