السلام علیکم!
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مخصوص دعاؤں کا پڑھنا صحیح ہے ؟ جیسے”درود تنجینا“ہزار دفعہ پڑھنا، یا اس طرح مختلف دعائیں، بنیادی طور پر میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کوئی صحیح حدیث ہمیں یہ بتاتی ہے کہ ان دعاؤں کا پڑھنا درست ہے۔
جو دعائیں قرآن و سنت سے ثابت نہیں، بلکہ اکابرِ امت سے ان کا پڑھنا منقول ہے اور اس میں غیر شرعی الفاظ بھی نہیں، ایسی دعاؤں کا پڑھنا بھی بلا شبہ جائز اور درست ہے، جیسے”درود تنجینا“ وغیرہ، جبکہ مخصوص تجربہ کی بنیاد پر ان کے عدد متعین کیے گئے ہیں اور یہ شرعاً بھی ممنوع نہیں، البتہ ایسی دعائیں جو غیر معلوم المعنی ہوں یا ناجائز مضامین اور الفاظِ شرکیہ پر مشتمل ہوں، ایسی دعاؤں کا پڑھنا جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے۔