السلام علیکم مفتی صاحب ! نارمل ڈیلیوری کے لئے دعا یا کوئی خاص تعویذ عنایت فرما دیجیے، میرے گھر میں بھائی وغیرہ کی بیویوں کی پانچ ڈیلیوریاں ہو چکی ہیں، پر سب آپریشن سے، مہربانی فرما کر کوئی تعویذ یا دعا بتا دیجیے اور دعاؤں میں یاد رکھئے۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے!
” سورۂ یٰسین“کے پڑھنے اور”سورۂ انشقاق“کی ابتدائی چار (4)آیات}إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ (١) وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ (٢) وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ (٣) وَأَلْقَتْ مَا فیهَا وَتَخَلَّتْ (٤){لکھ کر ولادت سے قبل عورت کے بائیں ران پر باندھنے سے بچے کی پیدائش میں سہولت ہوتی ہے، جبکہ بعد از ولادت تعویذ فوراً کھول دینا چاہیے، مجرب عمل ہے۔ (اعمالِ قرآنی/ص:۲۰ )