احکام وراثت

نواسے کا نانا کے ترکہ میں سے قانونی چارہ جوئی کے ذریعے حصہ حاصل کرنا درست ہے؟

فتوی نمبر :
74500
| تاریخ :
2024-07-11
معاملات / ترکات / احکام وراثت

نواسے کا نانا کے ترکہ میں سے قانونی چارہ جوئی کے ذریعے حصہ حاصل کرنا درست ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ ماجدہ کا انتقال 1980ء میں ہوا تھا ، میرے نانا اور نانی حیات تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی زمین وجائیداد کسی بھی اولاد کے نا م پر منتقل نہیں کی تھی، میرے نانا کا انتقال 2005ء میں ہوا تھا، جب کہ میری نانی ان سے پہلے وفات پا چکی تھی، 2007ء میں میرے معاملات میرے ماموں کے ساتھ ٹھیک نہیں تھے اور شاید دونوں طرف سے کچھ غلط فہمی تھی، میرے نانا نے اپنی زندگی میں میری خالہ اور ماموں کا بہت زیادہ مالی طور پر تعاون کیا تھا، جبکہ میری والدہ کی وفات کے بعد انہوں نے مجھ سے بہت دوری اختیار کر لی تھی، میں نے اپنے ماموں سے اپنی والدہ کا نانا کی جائیدادسے حصہ طلب کر لیا، جس پر میرے ماموں نے کچھ غلط الفاظ استعمال کیے جو قابل بیان نہیں، پھر میں نے پاکستان مسلم فیملی لاز کے مطابق سول کورٹ چونیا سے اپنے حصہ حاصل کر لیا ،جس پر میرےتقریبا ساڑھے چار لاکھ خرچ ہوئے 2007ء میں۔ شریعت کے اعتبار سے کیا یہ پراپرٹی میرے لئے جائز ہے کے نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔ شکریہ ! جزاکم اللہ خیرا!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں چونکہ سائل کی والدہ ماجدہ اپنے والدین کی حیات میں ہی انتقال کر گئی تھیں ، اس لیے وہ اپنے والدین کے ترکہ میں شرعاً حقدار نہیں ہوں گی ، اسی طرح سائل بھی اپنے نانا ،نانی مرحومین کی جائیداد میں حقدار نہیں ، لہذا سائل کا اپنے ماموں سے جائداد میں حصہ کا مطالبہ کرنا بھی شرعاً درست نہیں تھا، تاہم اس کے باوجود سائل نے قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ ظلماً جو حصہ حاصل کیا ہے وہ شرعاً حرام اور ناجائز ہے ، جس کی وجہ سے سائل سخت گناہ گار ہو رہا ہے ، لہذا سائل پر لازم ہے کہ وہ مذکورحصہ اس کے حقیقی ورثاء کو واپس لوٹاکر مواخذۂ اخروی سے سبکدوشی حاصل کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 74500کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات