شوہر پر پراپرٹی ایجنسی کا کاروبار کرتے ہیں دو تین مہینوں سے آمدنی نہیں ہورہی گھر میں بہت تنگی ہوگئی ہے کوئی وظیفہ وغیرہ بتادیں؟
بینکوں میں نفع ونقصان میں شراکت کا اکاؤنٹ ہوتاہے کیا یہ اکاؤنٹ کھلوانا صحیح ہے؟
قسطوں پر اشیاء کی خریداری میں کوئی قباحت تو نہیں؟
فرائض کا اہتمام اور گناہوں سے مکمل اجتناب کریں اور کثرت سے درود شریف اور استغفار کا ورد رکھیں اور اللہ سے مانگتے بھی رہیں اللہ تعالیٰ فضل فرمائےگا جبکہ رات کو سونے سے قبل سورۃ واقعہ اور نماز عصر کے بعد سورہ مزمل کا پڑھنا اور اس اہتمام برکتِ رزق کا ذریعہ اور مجرب عمل ہے جس کا اہتمام چاہیے۔
ایسے اکاؤنٹ کھلوانا جائز نہیں البتہ رقم محفوظ کرنے کی اگر کوئی دوسری صورت نہ ہو تو کرنٹ اکاؤنٹ میں اپنی رقم رکھوائی جاسکتی ہے واللہ اعلم!
قسطوں پر مختلف اشیاء کی خرید وفروخت بھی شرعاً جائز اور درست ہے بشرطیکہ مجلس عقد میں یہی ادھار اور قسطوں پر لینا طے ہوجائے، نیز کل قسطوں اور ہر قسط کی رقم متعین کرنے کے علاوہ کسی قسط کے مؤخر یا شارٹ ہونے کی صورت میں مزید کوئی چارجز اور جرمانہ بھی وصول نہ کیا جاتاہو۔ واللہ اعلم!