احکام وراثت

والد کی زندگی میں بیٹے کے خریدے ہوئے گھر میں وراثت کا حکم

فتوی نمبر :
73121
| تاریخ :
2024-05-13
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والد کی زندگی میں بیٹے کے خریدے ہوئے گھر میں وراثت کا حکم

مشترکہ فیملی میں رہتے ہوئے والدکی زندگی میں اگربیٹااپنی تنخواہ سے مکان خریدے تووالدکی وفات پرکیایہ مکان بھی میراث شمارہوگا،اوردوسرے بھائی اس میں شریک ہونگے یانہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگرمشترکہ فیملی سسٹم میں رہتے ہوئے کوئی بھائی اپنی ذاتی کمائی اورتنخواہ سے کوئی جائیدادیامکان بناتاہےاوراس کی کمائی میں دیگربھائیوں یاوالدین میں سےکسی کاکوئی حصہ شامل نہ ہواورنہ ہی اس نےیہ جائیدادو مکان والد کے نام کرکے اس پران کوقبضہ وتصرف کاحق دیاہوتووالدکے انتقال کے بعد وہ جائیداد شرعًا صرف اسی بھائی کی ملکیت شمارہوگی،اس میں دیگربھائیوں کاحق ِدعوی معتبرنہیں ہوگااورنہ ہی اس کووالدکے ترکہ میں شامل کرکے بطورمیراث ان کے ورثاءکے درمیان تقسیم نہیں کیاجائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الدررالحکام : و يوجد ثلاثة شروط لأجل اعتبار الولد معينا لأبيه:1 - اتحاد الصنعة، فإذا كان الأب مزارعا والابن صانع أحذية فكسب الأب من المزارعة والابن من صنعة الحذاء، فكسب كل منهما لنفسه وليس للأب المداخلة في كسب ابنه لكونه في عياله.
وقول المجلة: (مع ابنه) إشارة لهذا الشرط. مثلا إن زيدا يسكن مع أبيه عمرو في بيت واحد ويعيش من طعام أبيه وقد كسب مالا آخر فليس لإخوانه بعد وفاة أبيه إدخال ما كسبه زيد في الشركة ...(ولده) ليس احترازيا فالحكم في الزوجة والإخوة على الوجه المذكور أيضا وذلك لو عمل أحد في صنعة مع زوجته الموجودة في عيال و اكتسبا أموالًا فكافة الكسب للزوج وتعد الزوجة معينة (الهندية) أما إذا كان للزوجة كسب على حدة فكافة الكسب لها و لاتعد معينة للزوج.(كتاب الشركة :المادة:1398: 3/420:ط:دار الجيل)
وفی العقود الدرية في تنقيح الفتاوى الحامدية: وأما قول علمائنا أب وابن يكتسبان في صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء ثم اجتمع لهما مال يكون كله للأب إذا كان الابن في عياله فهو مشروط كما يعلم من عباراتهم بشروط منها اتحاد الصنعة وعدم مال سابق لهما وكون الابن في عيال أبيه فإذا عدم واحد منها لا يكون كسب الابن للأب وانظر إلى ما عللوا به المسألة من قولهم؛ لأن الابن إذا كان في عيال الأب يكون معينا له فيما يضع فمدار الحكم على ثبوت كونه معينا له فيه فاعلم ذلك اهـ(2/ 17)
وفی الشرح المجلة لخالد الاتاسی :قال فی الفتاوی الخیریة :قول علمائنا اب وابن یکتسبان فی صنعة واحدة ولم یکن لھما شیء ثم اجتمع لھما قال یکون کله للاب اذا کان الابن فی عیالہ،ھو مشروط کما یعلم من عبارتھم بشروط منھا اتحاد الصنعة وعدم مال سابق لھماوکون الابن فی عیال ابیه فاذا عدم واحد منھا لایکون کسب الابن للاب.......
اقول: استفید من کون مدار الحکم ثبوت کون الابن معینا لابیه انه لیس المراد باتحاد الصنعة اتحادھا نوعا بل المراد ان یعملا بھا یدا واحدة ویکون الکسب الحاصل غیر متمیز حتی لوکان کل منھما حداد ا مثلا الا ان کلا منھما یعمل فی دکان له علی حدة وامر الابن فی عمله لیس عائدا لابیه،لایکون معینا له وان کان فی عیاله بل یکون کسبه له خاصة(4/ 320)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73121کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =ایک بیوہ تین بیٹے دو بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات