احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مرحوم کی ایک بیوہ پانچ بیٹے تین بیٹیاں)

فتوی نمبر :
73009
| تاریخ :
2024-05-07
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مرحوم کی ایک بیوہ پانچ بیٹے تین بیٹیاں)

کیا فرماتے ہیں علماء ومفتیانِ کرام جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے , میرے اس مسئلہ کے بارے میں ؟
میرا نام محمد ناصر ولد غلام اکبر ہے،بچپن ہی میں میری والدہ اور والد کے درمیان جدائی ہوئی،پھر والدہ نے مجھے نانا کے گھر میں پالا،اور بڑا کیا،اور مستقل طور پر میں اپنے نانا غلام محمد کے ساتھ رہا،عقل وہوش سنبھالنے کے بعد میرے اپنے والد غلام اکبر سے برابر تعلقات اور بوقتِ ضرورت آنا جانا رہا،پھر ایک عرصہ گزرنے کے بعد میں نے اپنے والد مرحوم سے اپنے حصہ کا مطالبہ کیا،اور اپنی پریشانی کا اظہار کیا،لیکن والد مرحوم کا کہنا ہوتا کہ مناسب وقت پر آپ کو پورا حصہ دونگا ،کبھی کہتے کہ آپ کی بچیوں کی خاطر آپ کو پورا پورا حصہ دونگا،اس بات پر باقاعدہ میری سوتیلی امی اور ایک دو ذمہ دار شخص گواہ بھی موجود ہیں ،جو کہ اب بھی زندہ ہیں ،پھر ایک وقت میں مجھے مالی طور پر پریشانی ہوئی،میں بطورِ جرگہ ایک سمجھدار آدمی کو اپنے والد مرحوم کے پاس لے گیا،اور ساتھ خود بھی گیا کہ مجھے حصہ دو،ابو کہنے لگے آپ کو آپ کا حصہ ہر صورت میں ملے گا،لیکن مناسب وقت آنے پر،اب ابو کے انتقال کو تقریباً چارسے پانچ مہینے ہونے والے ہیں،جبکہ ابو نے میراث میں ایک خطیر رقم اچھی خاصی جائیداد، فلیٹ،بنگلے،باغات وغیرہ چھوڑے ہیں ، لیکن میرےدوسرے برادران کا کہنا ہے کہ والد کی میراث میں آپ کا کوئی حصہ نہیں،کیونکہ بچپن ہی سے آپ نانا کے ساتھ رہ رہے ہو،اور کاغذات میں یہ جائیداد وغیرہ دوسرے بھائیوں کے نام ہے،(جبکہ ابھی تک یہ بات بھی واضح طور پرسامنے نہیں آئی کہ واقعی میں ان کے نام پر ہے یا والد کے نام پر) بھائیوں کے پاس کوئی گواہ یا ثبوت بھی نہیں اس کے باوجود بھائی صاف انکار کرتے ہیں،اور دعوی کرتے ہیں کہ یہ جائیداد ساری ہماری ہے،جبکہ شہر کراچی میں یہ بات روزِ روشن کی طرح واضح ہے کہ کبھی قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے جائیداد،فلیٹ ،اور بنگلوں کے پیپر الگ ناموں پر بنوائے جاتے ہیں،اب پوچھنا یہ ہے کہ تمام جائیداد باپ کی ملک ہوکر تمام بہن بھائیوں میں برابر تقسیم ہوگی یا جن کے نام پر ہے تنہا ان کی ملکیت رہےگی؟جبکہ میرے پاس آخری وقت تک گواہ موجود ہے،جس میں باپ نے ہمیشہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ورثاء کے نام : بیوہ
بہن بھائیوں کے نام :حفیظ اللہ،مرتضی اکبر،ارتضی اکبر،عمران اکبر،ناصر ،ثمناز بی بی،وحیدہ بی بی،عارفہ بی بی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم نے اگر اپنی زندگی میں اپنا مال و جائیداد سائل کے علاوہ اپنی دیگر اولاد کےدرمیان تقسیم کرکے ہر ایک کو اس کے حصے پر مالکانہ قبضہ نہ دیا ہو،تو ایسی صورت میں اگرچہ سائل بچپن سے اپنی والدہ کے ساتھ اپنے نانا کے ہاں رہائش پذیر ہے،تب بھی چونکہ دیگر اولاد کی طرح سائل بھی اپنے مرحوم والد کی حقیقی اولاد ہے،اس لئے دیگر اولاد کی طرح سائل بھی والد مرحوم کے ترکے میں اپنے شرعی حصے کے بقدر حقدار ہوگا،اور سائل کے دیگر بھائیوں کا اس میں کسی قسم کا رکاوٹ بننا شرعاً جائز نہ ہوگا،ورنہ مؤخذۂ اخروی سے سبکدوشی نہ ہوسکے گی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح : وعن أنس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قطع ميراث وارثه قطع الله ميراثه من الجنة يوم القيامة» . رواه ابن ماجه اھ (ج1 ص 266 کتاب الوصایا ط: قدیمی کتب خانہ)۔
وفی الدر المختار: ثم العصبات بأنفسهم أربعة أصناف جزء الميت ثم أصله ثم جزء أبيه ثم جزء جده الخ( ج6 ص774 کتاب الفرائض ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً: (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل (ولو الموهوب شاغلا لملك الواهب لا مشغولا به) والأصل أن الموهوب إن مشغولا بملك الواهب منع تمامها الخ (ج5 ص690 کتاب الھبۃ ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73009کی تصدیق کریں
0     171
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات