احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مناسخہ)

فتوی نمبر :
72618
| تاریخ :
2024-04-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مناسخہ)

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد کا انتقال ہوا، جن کے ورثاء میں بیوہ رضیہ، چار بیٹے( علاء الدین، جمال الدین، کمال الدین، شیرازالدین)، تین بیٹیاں، (سلمیٰ، ستارہ، اور نغمہ ) موجود تھے۔ اس کے بعد ستارہ کا انتقال ہوا، شوہر عمر، چھ بیٹے (کامران، رضوان ، عرفان، فیضان، ذیشان، مبین)، دوبیٹیاں (نوشین اور نورین )موجود تھیں، بیٹے مبین اور نورین کا انتقال بچپن میں ہو گیا تھا، اسکے بعد بیوہ رضیہ کا انتقال ہوا، ورثاء میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں موجود تھیں ، اسکے بعد بیٹے شیراز کا انتقال ہوا، ورثاء میں بیوہ فرحت ، تین بھائی اور دو بہنیں موجود تھیں، اسکی کوئی اولاد نہیں تھی۔ اسکے بعد بیٹے جمال کا انتقال ہوا، ورثاء میں بیوہ فوزیہ، دو بیٹے،( مزمل اور مدثر)، تین بیٹیاں( ماہم، مریم، اور ایمان) موجود ہیں۔ اسکے بعد بیٹی سلمیٰ کا انتقال ہوا، ورثاء میں شوہر محمد رفیع، دو بیٹے (فہیم، ندیم)، اور دو بیٹاں( ارم اور کرن) موجود ہیں، چھ ماہ بعد شوہر محمد رفیع کا انتقال ہوا، جسکے والدین پہلے انتقال کر گئے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سائلہ کے مرحوم والد کا ترکہ اس کے موجود ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑاگھریلو ساز سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعددیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل (619520 ) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم والد کے ہر ایک بیٹے (علاء الدین اورکمال الدین) کو ایک لاکھ پینتیس ہزار چار سو بتیس (135432) حصے اور مرحوم کی بیٹی (نغمہ) کو سڑسٹھ ہزار سات سو سولہ(67716) حصے ، مرحوم کے داماد (عمر) کو بارہ ہزار تین سو بیس(12320) حصے ،اور مرحوم کے ہر ایک نواسہ ( کامران ، رضوان ، عرفان ، فیضان ، ذیشان) کو چھ ہزار سات سو بیس(6720) حصے، اور نواسی (نوشین) کو تین ہزار تین سو ساٹھ(3360) حصے ، اور بہو (فرحت) کو اٹھائیس ہزار پانچ سو بارہ(28512) حصے، بہو (فوزیہ) کو سولہ ہزار نو سو انتیس(16929) حصے ، اور ہر ایک پوتے (مزمل اور مدثر) کو تینتیس ہزار آٹھ سو اٹھاون (33858) حصے، اور ہر ایک پوتی ( ما ہم، مریم اور ایمان) کو سولہ ہزار نو سو انتیس (16929) حصے، اور مرحوم کے دوسرے نواسوں (فہیم اور ندیم) میں ہر ایک کو بائیس ہزار پانچ سو بہتر (22572) حصے، اور ہر ایک نواسی (ارم اور کرن ) میں سے ہر ایک کوگیارہ ہزار دو سو چھیاسی(11286)حصےدیے جائیں-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72618کی تصدیق کریں
0     334
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات