احکام وراثت

بڑے بیٹے کا والد کے کاروبار پر قابض ہوجانا

فتوی نمبر :
72572
| تاریخ :
2024-04-18
معاملات / ترکات / احکام وراثت

بڑے بیٹے کا والد کے کاروبار پر قابض ہوجانا

السلام علیکم!
مجھے یہ سوال کرنا تھا کہ ہم تین بھائی ہیں اور میرے والد صاحب مصالحے کا کام کرتے تھے اور میرے بڑے بھائی جو ہیں ان کی ہیلپ کرتے تھے اور بڑے بھائی مصالحے کے جو بھی پیسے ہوا کرتے تھے بڑے بھائی ابو کو لا کے دے دیا کرتے تھے پھر والد صاحب ان پیسوں سے میری والدہ کو میری بہنوں کو اور مجھے کچھ پیسے دیا کرتے تھے پھر والد صاحب کا انتقال ہو گیا تو بڑے بھائی نے وہ کام سنبھالا اور سارا پیسہ والدہ کو لا کے دیتے جس سے والدہ کچھ کم رقم بہنوں کو دیا کرتی تھی اور مجھے بھی کبھی دیے کبھی نہیں دیے پھر والدہ کا انتقال ہو گیا اور بڑے بھائی نے ہم لوگوں کو پیسے دینا بند کر دیا ہے اور سارا کام خود سنبھالا اور خود اس کا پرافٹ رکھا اور اس کے کچھ بھی پیسے پرافٹ کے ہمیں نہیں دیے اب آیا ہمارا اس میں کوئی حق نہیں ہے ؟ یہ وراثت کی چیز ہے یا نہیں ہے ؟ والد اور والدہ دونوں کا انتقال ہو چکا ہے اور اس میں ہمارے بڑے بھائی خود کام کرتے ہیں اور خود ہی مصالحے کو سپلائی کرتے ہیں اور خود ہی مصالحہ بنواتے ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور کاروبار اگر سائل کے والد مرحوم نے اپنی ذاتی سرمایہ سے شروع کیا تھا، اور اس کا بڑا بیٹا(سائل کا بھائی) اس کام میں ہاتھ بٹھانے کی حد تک والد مرحوم کے ساتھ اس کام میں شریک تھا، تو ایسی صورت میں سائل کا بڑا بھائی اپنے والد کے کاروبار میں محض معاون شمار ہوگا، لہذا والد مرحوم کے انتقال کے بعد یہ تمام کاروبار والد مرحوم کا ترکہ شمار ہو کر ، سائل سمیت تمام ورثاء اس ترکہ میں حسبِ حصصِ شرعیہ حقدار ہیں، چنانچہ والدین کی وفات کے بعد سائل کے بڑے بھائی کا تمام کاروبار پر خود قابض ہوکر دیگر ورثاء کو ان کے حصصِ شرعیہ سے محروم کرنا ناجائز و حرام ہے، جس کی وجہ سے وہ سخت گناہ گار ہورہا ہے، لہذا اسے چاہیئے کہ اللہ کے حضور اپنے اس فعل پر بصدقِ دل توبہ واستغفار کرتے ہوئے مذکور کاروبار سے ورثاء کو ان کا حصۂ شرعیہ دیکر مؤاخذۂ دنیوی و اخروی سے سبکدوشی کی فکر کرے، بصورتِ دیگر ورثاء اپنے حق کی وصولیابی کے لئے قانونی چارہ جوئی کے بھی مجاز ہوں گے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: عن القنية: ‌الأب ‌وابنه ‌يكتسبان ‌في ‌صنعة واحدة ولم يكن لهما شيء فالكسب كله للأب إن كان الابن في عياله لكونه معينا له ألا ترى لو غرس شجرة تكون للأب الخ (فصل في الشرکة الفاسدة ،ج4، ص325،ط:سعید)۔
وفی درر الحكام فی شرح مجلۃ الاحکام : المادة (1398) - (‌إذا ‌عمل ‌أحد ‌في ‌صنعته ‌مع ‌ابنه ‌الذي ‌في ‌عياله فكافة الكسب لذلك الشخص ويعد ولده معينا، كما أنه إذا غرس أحد شجرا فأعانه ولده الذي في عياله فيكون الشجر لذلك الشخص ولا يشاركه ولده فيه الخ) إذا عمل أحد في صنعة هو وابنه الذي في عياله واكتسبا أموالا ولم يكن معلوما أن للابن مالا سابقا فكافة الكسب لذلك الشخص ولا يكون لولده حصة في الكسب بل يعد ولده معينا وليس له طلب أجر المثل (الكتاب العاشر، الباب السادس، الفصل السادس، المبحث الثاني،ج3،ص421، ط: ط: دار الجيل)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72572کی تصدیق کریں
0     472
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات