روزہ کے مفسدات و مکروهات

کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
7228
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / روزہ کے مفسدات و مکروهات

کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

السلام علیکم !میں آپ سے روزہ ٹوٹنے کے بارے میں ایک مسئلہ پوچھنا چاہتا ہوں ،میں اور میری بیوی روزہ کی حالت میں ایک دوسرے سے ملے ، اور اچانک خیال آیا کہ روزہ ہے ،تو میں نے باہرفراغت کرلی ،مجھے یہ تو علم ہے ، اندر فارغ ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ،لیکن یہ بتا دیں کہ باہر فارغ ہونے سے بھی ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ اور اس کا کفارہ کیا ہوگا؟اس کے علاوہ میں اتنے روزے کفارے کے طور پر نہیں رکھ سکتا، اور نہ ہی اتنے یتیموں کو کھانا کھلا سکتا ہوں، اگر روزہ واقعی ٹوٹ گیا ہے ،تو اس کے کفارے کا کوئی آسان طریقہ بتا ئیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جماع اگر قصداً کیا ہوتو سائل اور اس کی بیوی دونوں پر قضا اور کفارہ لازم ہے ،چاہے باہر فارغ ہو یا اندر،اور کفارہ یہ ہے کہ دو ماہ کے مسلسل روزے رکھے جائیں، اگر اس کی استطاعت نہ ہوتو ساٹھ مسکینوں کو صبح وشام پیٹ بھرکرکھاناکھلایاجائے ،یا فی مسکین ایک صدقہ فطر کے برابر رقم دےدی جائے،اگر یکمُشت رقم دینے یا ایک دن میں کھانا کھلانے کی قدرت نہ ہو ،تو ایک ہی مسکین کو روزانہ ساٹھ دن تک صبح وشام کھانا دیا جائے ،اور اگر قصداً جماع نہ کیا ہو، بلکہ کوئی اور صورت ہوتو اس کی تفصیل لکھ کر دوبارہ حکم شرعی معلوم کیا جا سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في صحيح البخاري: أن أبا هريرة رضي الله عنه، قال: بينما نحن جلوس عند النبي صلى الله عليه وسلم، إذ جاءه رجل فقال: يا رسول الله هلكت. قال: «ما لك؟» قال: وقعت على امرأتي وأنا صائم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «هل تجد رقبة تعتقها؟» قال: لا، قال: «فهل تستطيع أن تصوم شهرين متتابعين» ، قال: لا، فقال: «فهل تجد إطعام ستين مسكينا» . قال: لا، قال: فمكث النبي صلى الله عليه وسلم، فبينا نحن على ذلك أتي النبي صلى الله عليه وسلم بعرق فيها تمر - والعرق المكتل - قال: «أين السائل؟» فقال: أنا، قال: «خذها، فتصدق به» فقال الرجل: أعلى أفقر مني يا رسول الله؟ فوالله ما بين لابتيها - يريد الحرتين - أهل بيت أفقر من أهل بيتي، فضحك النبي صلى الله عليه وسلم حتى بدت أنيابه، ثم قال: «أطعمه أهلك» اھ (3/ 32)
وفي الدر المختار: (وإن جامع) المكلف آدميا مشتهى (في رمضان أداء) لما مر (أو جامع) أو توارت الحشفة (في أحد السبيلين) أنزل أو لا (إلى قوله) (فظن فطره به فأكل عمدا قضى) في الصور كلها (وكفر) اھ(2/ 409)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حنیف شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 7228کی تصدیق کریں
0     1264
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 4
  • روزے کی حالت میں غسل کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 3
  • روزے کی حالت میں انجکشن لگوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 6
  • روزےکی حالت میں غسل فرض ہوجائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتاہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا بچے کو دودھ پلانےسے روزہ ٹوٹ جائے گا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 2
  • ہومیوپیتھک دواسونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا احتلام سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا- اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • حالتِ روزہ میں ، استنجاء سے متعلق احتیاطیں

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • اسقاطِ حمل سے آنے والے خون کے دوران روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزہ کی حالت میں خون دینا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کان میں تیل ڈالنےسے روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا روزے کی حالت میں کھارے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • کیا رمضان میں غسل کرنے کا الگ طریقہ ہے ؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں احتلام ہونے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے میں غسل کرتے ہوئے ناک منہ میں پانی ڈالنے کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 1
  • کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حا لت میں مسوڑھوں سے خون نکلنے سے روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • سوتے ہوئے دانت سے خون آنے کی صورت میں روزے کا حکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے اور حالت نماز میں قے آکر نگلنے کی صورت میں روزے نماز کاحکم

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • روزے کی حالت میں ناک میں ڈراپس کا استعمال کرنا

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
  • عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟

    یونیکوڈ   روزہ کے مفسدات و مکروهات 0
Related Topics متعلقه موضوعات