احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مرحوم کی ایک بیوہ دو بیٹے اور سات بیٹیاں)

فتوی نمبر :
71582
| تاریخ :
2024-03-10
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مرحوم کی ایک بیوہ دو بیٹے اور سات بیٹیاں)

کیا فر ماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والدصاحب کا انتقال ہو چکاہے ، جن کے ورثاء میں بیوہ ،دوبیٹے اور سات بیٹیاں موجود ہیں ، والد مرحوم نے اپنا مکان والدہ کے نام کردیاتھا،لیکن مالکانہ حقوق والدہ کو منتقل نہیں ہوئے تھے، اس صورت میں یہ مکان والد کا ترکہ شمار ہوگا یا نہیں ؟اور ایک بیٹا والد کی زندگی میں انتقال کر گیا تھا ، والد مرحوم کے ترکہ سے اس کی بیوہ کو حصہ ملے گا یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والد مرحوم نے مذکورمکان فقط کاغذات میں اپنی بیوی کے نام کیا ہو ،اس پر اسے باقاعدہ قبضہ اور مالکانہ تصرف کا اختیار نہ دیا ہو جیسا کہ سوال سے بھی معلوم ہو رہاہے،تو ایسی صورت میں یہ ہبہ اور گفٹ شرعاًدرست نہ ہو نے کی وجہ سے مذکور مکان سائل کی والدہ کی ملکیت نہیں بنا تھا ، بلکہ بدستور والد مرحوم کی ملکیت رہا ،اور اب ان کے انتقال کے بعد وہ والد مرحوم کا ترکہ شمار ہوکر اس کے تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہو گا ، جبکہ جس بیٹے کا انتقال والد مرحو م کی زندگی میں ہوچکا ہے ، اس کا چونکہ والد مرحوم کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ،لہذا اس کی بیوہ بھی مرحوم شوہرکے توسط سے سسر کے ترکہ میں حقدار نہیں ،اور نہ ہی اسے دیگر ورثاء سے اس کے مطالبے کا اختیار حاصل ہو گا ،البتہ اگر مرحوم کے دیگر ورثاءاپنی مرضی سے انہیں کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ، مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ۔
اس کے بعد واضح ہوکہ والد مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق ان کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہو گا ، کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مذکورہ مکان سمیت جوکچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال وجائیداد ، سونا چاندی ، زیورات ،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلوسازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے وہ سب مرحوم کا تر کہ ہے ، جس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں اگر مر حوم کے ذمہ کوئی قرض یا بیوہ کا حق مہر واجب الادا ہو تو اس کو ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)حصہ کی حدتک اس پر عمل کرنے کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل اٹھاسی ( 88)حصے بنائے جائیں ،جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو گیارہ (11)حصے اور بیٹوں میں سے ہر ایک کو چودہ (14)حصے جبکہ ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے دیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

فی الدرالمختار: (وركنها) هو (الإيجاب والقبول) (وتتم) الهبة (بالقبض) الكامل(کتاب الھبہ ج 5 ص688 ط:سعید)۔
وفی اعلاءالسنن:ورکنہاالایجاب والقبول،لان ملک الانسان لاینتقل الی الغیربدون تملیکہ والزام الملک علی الغیر لایکون بدون قبولہ (الی قولہ)والقبض لابدمنہ لثبوت الملک (الی قولہ)لاصحۃالعقد(کتاب الھبہ ج16 ص68ط:ادارۃالقرآن والعلوم الاسلامیۃ)۔
وفی ردالمحتار:(قولہ ھی علم باصول الخ) وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل(کتاب الفرائض ج6 ص758 ط:سعید

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71582کی تصدیق کریں
0     422
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات