شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر کا حکم

فتوی نمبر :
71071
| تاریخ :
2024-02-20
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
مجھے اپنے مسئلے کے لئے شرعی حل چاہیئے ، میری شادی کو چودہ(14) سال ہو چکے ہیں ، زیادہ عرصہ مسائل میں ہی گزرا، تین (3) بچے ہیں ، چھوٹی بیٹی چار (4) سال کی ہے، اس کی پیدائش کے کچھ دن بعد یعنی میرے شوہر چلہ میں چلے گئے،اور گھر سے باہر رہنے لگ گئے، اور چار سال سے اسی شہر میں رہتے ہوئے ایک رات بھی اپنے گھر کے بیڈ روم میں نہیں سوئے ، دن میں جتناوقت ہو اپنے والد کے ساتھ گزار کے اُن کے روم سے واپس باہرچلے جاتے ہیں ، بچوں کی ضرورت پوری نہیں کرتے ہیں، اور میرے سب حقوق روک رکھے ہیں ، نہ چار سال سے ازدواجی تعلقات قائم کیے نہ ہی جیب خرچہ ، اور نہ نان نفقہ نہ کپڑے اور نہ باقی ضرورت پوری کرتے ہیں، بہت سختی اور بد زبانی کرتے ہیں ، میرے والد اور بھائیوں کو گالیاں دیتے ہیں ، جب کہ میں چودہ (14) سال اُن کی جوائنٹ فیملی میں رہی، پانچ (5) مہینے پہلے سسرال والوں نے مجھے الگ کر دیا ، اب شوہر سے کچھ ضرورت کی چیزیں منگوا تی ہوں تو انکار کر دیتے ہیں ، کہتے ہیں تم ہی علیحدہ ہوئی ہواب تم بھگتو، ہر بات پر علیحدہ ہونے کا طعنہ دیتے ہیں ، مرضی کے خلاف کچھ ہو جائے تو سزا کے طور پر کچھ بھی بند کر دیتے ہیں ، پانچ (5) مہینوں سے بچوں کا اسکول بھی بند کیا ہوا ہے، کبھی میرے والدین کے گھر داخل نہیں ہوئےمجھے گلی میں ہی اُتار کر چلے جاتے ہیں ، میں بہت پریشان ہوں ڈپریشن ہوجاتا ہے، بچے جسمانی پریشانی میں ہے، میرے مسئلے کا کیا حل ہے؟ میں نے دیور کو بتایا لیکن سب خاموش ہیں کہتے ہیں یہ ضدی ہے ، شرعی لحاظ سے میری رہنمائی فرمائیں ، جزاک اللہ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اور اس میں کسی قسم کی غلط بیانی سے کام نہ لیا گیا ہو تو سائلہ کے شوہر کا مذکور طرزِ عمل درست نہیں ، اس پر لازم ہے کہ اپنے مذکور طرزِ عمل سے باز آکر سائلہ کے حقوق ادا کرنے کی فکر کرے، جبکہ سائلہ کو بھی چاہیئے کہ از خود یا خاندان کے بڑوں کے ذریعے حکمت وبصیرت کے ساتھ اپنے شوہر کو سمجھانے اور مذکور رویہ سے باز رکھنے کی کوشش کرے ، اور ساتھ ساتھ اس کی اصلاح کے لئے دعاؤں کا بھی اہتمام کرے ، انشاءاللہ امید ہے کہ وہ اپنے مذکور طرز عمل سے باز آجائے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71071کی تصدیق کریں
0     1295
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات