احکام وراثت

جوائنٹ فیملی سسٹم میں ایک بیٹے نے ماں کو زیورات بنا کر دیے تھے تو اب وہ ترکہ شمار ہونگے یا اسی بیٹے کو ملیں گے ؟

فتوی نمبر :
71033
| تاریخ :
2024-02-19
معاملات / ترکات / احکام وراثت

جوائنٹ فیملی سسٹم میں ایک بیٹے نے ماں کو زیورات بنا کر دیے تھے تو اب وہ ترکہ شمار ہونگے یا اسی بیٹے کو ملیں گے ؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ مفتی صاحب !
میری ر ہنمائی فرمائیں ،ہم 5 بھائی ہیں ، ہمارے والدین اب حیات نہیں ہیں، وراثت کی تقسیم ہونی ہے ،جس وقت میں دبئی میں مُلازمت کرتا تھا اُس وقت میں نے والدہ کو 15 لاکھ کے گولڈکے زیورات بنا کر دبے تھے، کیا اس گولڈ پرمیرے دوسرے (4) بھائیوں کا کوئی حق ہے یا یہ تمام گولڈ صرف میرے حصے میں آئے گا؟ اس لئے کہ سب جانتے ہیں کے یہ تمام گولڈ میری جانب سے ہی دیا گیا تھا والدہ کو۔آپ کے جواب کا متمنی
اگر اس حوالے سے کوئی لکھا ہوا فتوی بھی ہو تو بہتر ہوگا ، جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اگر مذکور زیورات اپنی والدہ کو مالکانہ قبضہ کے ساتھ گفٹ کر دیے تھے تو سائل کی والدہ ان زیورات کی مالک بن چکی تھی ، لہذا ان کے انتقال کی صورت میں مذکور تمام زیورات والدہ کے ترکہ میں شامل ہو کر تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوں گے ، جبکہ بوقت ضرورت ورثاء کی مکمل تفصیل لکھ کر شرعی تقسیم کا طریقہ کار معلوم کیا جاسکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: وأما حكم الهبۃ (الی قولہ) أما أصل الحكم فهو ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غير عوض الخ(ج 6 ص 127 ط:سعید)۔
وفی رد المحتار:تحت (قوله الخالية إلخ) صفة كاشفة لأن التركۃ فی الاصطلاح ما ترکہ الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال الخ( ج 6 ص 759 ط:سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حذیفہ حسن عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71033کی تصدیق کریں
0     497
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات