احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم = مرحوم کے تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں

فتوی نمبر :
70987
| تاریخ :
2024-02-17
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم = مرحوم کے تین بیٹے اور پانچ بیٹیاں

السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں علماءِ دین و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہم تین بھائی اور پانچ بہنیں ہیں، والدہ کا انتقال ہو گیا ہے اور ہمارے والد صاحب کی ملکیت یعنی میراث کی زمین بڑے بھائی نے فروخت کردی (3000000) تیس لاکھ روپے میں اب مذکورہ رقم ہم 8 افراد وارثین کے درمیان تقسیم کی کیا صورت ہے ، بھائیوں اور بہنوں کے حصے میں کتنی کتنی رقم آئے گی ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب طلب ہےاور تقسیم نہ کرکے کوئی ایک تمام حصہ غصب کرنا چاہے تو اس کے متعلق کیا حکم ہے ؟
(نوٹ) زمین کے فروخت کرنے میں جو خرچہ ہوا کیا وہ کل ترکہ سے منہا ہو گا کیونکہ بھائی نے یہ خرچہ کیا ہے ، واپسی کے مطالبہ کے ساتھ کیا تھا ، یہ زمین بنگلہ دیش میں تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ورثاء میں سے کسی وارث کا تقسیمِ میراث میں بلا وجہ رکاوٹ بننا یا تمام ترکہ پر قابض ہو جانا غصب کے زمرے میں آنے کی وجہ سے شرعاً ناجائز و حرام ہے ، جس پر احادیثِ مبارکہ وارد میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، لہذا مرحوم کے تمام ورثاء کو چاہیئے کہ اس رقم سمیت والد مرحوم کا کل ترکہ جلد از جلد شرعی ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کر کے مؤاخذۂ اخروی سے سبکدوشی کی فکر کرے، بصورتِ دیگر ورثاء کو اپنے حق کی وصولیابی کیلئے قانونی چارہ جوئی کا بھی اختیار ہے ، جبکہ جس بھائی نے زمین کی فروختگی کے لئے دیگر ورثاء کی باہمی رضامندی سے جو رقم واپسی کی صراحت کے ساتھ لگائی ہے، تقسیمِ ترکہ سے قبل وہ اس رقم کو منہا کر سکتا ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم والد کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال مذکور رقم سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) حصہ کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کےکل گیارہ حصہ بنائے جائیں جن میں سے مرحوم کے بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو دو (2) حصے جبکہ بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو ایک (1) حصہ دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تنقیح الحامدیۃ: دفع إلی ابنہ مالا فارادہ أخذہ صدق أنہ دفعہ قرضا لأنہ مملک دفع إلیہ دراھم فقال أنفقھا ففعل فھو قرض (کتاب الدعوی ج 2 صـ 18 ط: دار المعرفۃ)
وفی مشکاۃ المصابیح: سید بن زید رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ ﷺ من أخذ شبرا من الأرض ظلما، فإنہ یطوقہ یوم القیامۃ من سبع أرضین (کتاب البیوع باب الغصب والعاریۃ ج 1 صـ 442 ط: بشری)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70987کی تصدیق کریں
0     567
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات