احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(والدین مرحومین کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں)

فتوی نمبر :
70942
| تاریخ :
2024-02-15
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(والدین مرحومین کے دو بیٹے اور چار بیٹیاں)

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والدین کے پانچ بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں، جن میں سے تین بیٹے اور ایک بیٹی والدین سے پہلے انتقال کر گئے تھے، جب والد کا انتقال ہوا ، اس وقت والد مرحوم کے ورثاء میں بیوہ ، دو بیٹے اور چار بیٹیاں حیات تھیں، پھر والدہ کا انتقال ہوا، اور یہی ورثاء بقید حیات موجود ہیں، والد مرحوم کے ورثاء کے درمیان ترکہ کس طرح تقسیم ہوگا؟ اور جو بھائی اور بہنیں والد صاحب کی زندگی میں وفات پاگئے ہیں ، ان کا شرعی طور پر کوئی حصہ بنتا ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ والدین کی زندگی میں جن بیٹوں اور بیٹی کا انتقال ہوا ہے تو ان کو یا ان کی اولاد کو مرحوم والدین کی میراث میں سے شرعاً کچھ نہیں ملے گا ، البتہ اگر دیگر ورثاء ان کی اولاد کو بخوشی کچھ دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں ، لیکن ایساکرنا ان پر لازم نہیں ،
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے والدین مر حومین کا ترکہ ان کے اپنے ورثاء کے درمیان اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال وجائیداد ، سونا چاندی ، زیورات ، نقدی رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز وسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، وہ سب مرحومین کا ترکہ ہے ، جس میں سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم والدین کے ذمہ کچھ قرض ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم والدین نے کوئی جائز وصیت کی ہو ، تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کی کل (8) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے ہر بیٹے کو دو (2) حصے ، اور ہر بیٹی کو ایک (1) حصہ دیا جائے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70942کی تصدیق کریں
0     532
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات