شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی اگر شوہر کو پسند نہ کرتی ہو تو کیا کیا جائے؟

فتوی نمبر :
70658
| تاریخ :
2024-01-31
معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی اگر شوہر کو پسند نہ کرتی ہو تو کیا کیا جائے؟

میری بیوی نے مجھے کہا (وہ مجھے پسند نہیں کرتی ) کہ جب میں اپنے بیوی کے قریب جاتا ہوں تو وہ غصہ کرتی ہے ، وہ مجھے یہ بھی کہتی ہےکہ اسے میری فیملی اور مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں،فیملی آئیڈیل تھی ،اور تم خیال رکھتے ہو اور معزز بندے ہو، لیکن میں تمہیں پسند نہیں کرتی تمہارے ساتھ خوش نہیں ہوتی ، اسلام کیا کہتاہے اس مسئلہ میں؟ ہمیں اپنے شادی بچانےکے لئے کیا کرناچاہیئے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ شادی ہوجانے کے بعد شرعی اعتبار سے میاں بیوی کے ذمہ ایک دوسرے کے بہت سے حقوق لازم ہوجاتے ہیں ، جس کی پاسداری کرنا فریقین کے ذمہ لازم اور اس میں کوتاہی کرنا باعث گناہ ہوتاہے، لہذا جب سائل اور اس کی بیوی کا نکاح باہمی رضامندی سے ہو چکا ہے ، تو اب بیوی کا اپنے شوہر (سائل) کو یہ کہہ کر" تم مجھے پسند نہیں ہو " اسے حقوق زوجیت ادا کرنے سے منع کرنا شرعاً جائز نہیں بلکہ اس کی وجہ سے وہ گناہ گار ہو رہی ہے، اور احادیث مبارکہ میں ایسی عورت کے لئے سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، چنانچہ ایک روایت مبارکہ میں آتا ہے کہ جو عورت بغیر کسی عذر کے اپنے شوہر کے حق زوجیت ادا کرنے سے انکار کرے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں ، لہذ سائل کو چاہیئے کہ مناسب طریقہ سے اپنی بیوی کو سمجھانے کی کوشش کرتے رہا کرے، اور اس کے ساتھ ساتھ اس کی ناپسندیدگی کی وجہ جاننے کی بھی کوشش کرے کہ اسے سائل کے کسی طرز عمل سے موافقت نہ ہو تو اسے ختم کرنے کی کوشش کرے ، اُمید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہو جائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: عن أبي هريرة رضي الله عنه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فأبت فبات غضبان عليها لعنتها الملائكة حتى تصبح (4/116 رقم 3237 باب إذا قال أحدکم آمین والملائکۃ فی السماء )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70658کی تصدیق کریں
0     1560
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شادی کے بعد بیوی کے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی اپنے شوہر سے جیب خرچی مانگ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر بیوی کی دلجوئی کے لئے میک اپ کرواسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیابیوی شوہرکے مطالبے پر بالوں پر ہرارنگ کرسکتی ہے

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا شوہر اجازت دے تو بیوی روزانہ اپنے والدین کو ملنے جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 5
  • دیور کا بھابھی پر ہاتھ اٹھانا اور مارپیٹ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • لڑکی کے جہیز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • سسرال والوں کا بہو سے گھر کا سارا کام لینا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نکاح نامے میں بطور حق مہر سونے کی مقدار لکھی جائے یا مالیت؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • میاں بیوی کے تنازع کا حل

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • اگر ساس بہو کو ناجائز تنگ کرے تو بیٹے کی کیا ذمہ داری بنتی ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے والدین کی خدمت کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شادی کے موقع پر لڑکی کو دیے گئے زیورات کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • عرصہ سات سال سے بیوی کے ساتھ بات چیت نہ کرنے والے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • نافرمان بیوی کے شوہر کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا پہلی بیوی شوہر کو دوسری بیوی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کر سکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • کیا بیوی پر شوہر کی ہر بات ماننا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بیوی کے ہمبستری کے مطالبہ پر شوہر کا منع کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • ازدواجی حقوق اور نان و نفقہ ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • گھریلو معاملات درست نہ ہونے پر بیوی کا شوہر سے الگ گھر کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 1
  • دو شادیاں کرنے کی صورت میں ہر ایک بیوی کے حقوق

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے والی بیوی کیلئے حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
  • بھوؤں کو باریک کرنے والی عورت کی نمازکا حکم

    یونیکوڈ   شوهر و بیوی کے حقوق 0
Related Topics متعلقه موضوعات