احکام وراثت

سرکاری ملازم لئے محکمہ کی طرف سے مختلف قسم کے فنڈز میں وراثت کے احکامات

فتوی نمبر :
70623
| تاریخ :
2024-01-30
معاملات / ترکات / احکام وراثت

سرکاری ملازم لئے محکمہ کی طرف سے مختلف قسم کے فنڈز میں وراثت کے احکامات

ایک شخص مسمی سہیل ولد محمد مسکین جس کا انتقال 2017 دسمبر میں ہوا، جو گورنمنٹ ملازم تھا، ہم نے اس کے محکمے سے رابطہ کیا (family assistance package) (تعاون فنڈ) کے سلسلے میں , اس کی بیوہ اور بیٹی کے لئے، انہوں نے چند کاغذ مانگے- Death certificate- شناختی کارڈ بیوہ کا (اقراء) - برتھ سرٹیفکٹ بچی کا (شمائلہ سہیل) -حلف نامہ، جس میں درج تھا کہ بیوہ باقی زندگی بیوہ بن کر زندگی بسر کرےگی ، ( چسپاں ہے) فنڈ بیوہ اقراء کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئے اور بیوہ نے دوسری شادی کرلی فنڈ آنے کےفوراً بعد، کیا اب سارا فنڈبیٹی (شمائلہ) کا ہوگا؟ چونکہ حلف نامہ کی خلاف ورزی ہوئی ہے،یا بیوی اور بیٹی دونوں کا ہوگا؟ سرکاری فنڈ ہے،اور سرکار دوسری شادی کی صورت میں صرف بچوں کو ہی دیتی ہےفنڈ، شرعی رہنمائی فرمائیں۔ چونکہ (کتاب الفرائض ج 6 ، ص 342، ط:مکتبہ دار العلوم کراچی) میں واضح کیا گیا ہے کہ تبرع و احسان کا سرکار کو حق ہے،کہ وہ جسے چاہے اسے دے،اور یہاں سرکار کے حساب سے پورا بچی کا ہے کیونکہ بیوہ دوسری شادی کر چکی ہے۔

نوٹ:سرکار کی طرف سے ملنے والے فنڈز میں ، پراویڈنٹ فنڈ، گروپ انشورنس،اور پرائم منسٹر اسٹنٹ فنڈ شامل ہے،پرائم منسٹر فنڈ میں ملازم کو زندگی میں پلاٹ ملتا ہے، چونکہ مرحوم نے نہیں لیا تھا، مرحوم کے انتقال کے بعد ادارہ نے اس فنڈ کے تحت پچاس لاکھ روپے دیے ، تو اب کس کی ملکیت شمار ہوگی، جبکہ سوال میں مذکور ادارہ کی شرط ہے کہ بیوہ اگر دوسری شادی کرے تو فنڈ اس کو نہیں ملتا،اس کا کیا حکم ہوگا؟ مذکور شخص سی ایم ایچ میں ملازم تھا۔

نوٹ : سا ئل سے بذریعہ فون معلوم ہوا کہ ان کو ٹوٹل ساٹھ لاکھ روپے ملے ہیں، جن میں سے پچاس لاکھ پرائم منسٹر فنڈ ، اور دس لاکھ انشورنس کمپنی سے ملے ہیں ، ، اور یہ رقم مرحوم کی زوجہ اور بیٹی دونوں کو دی گئی ہے، اور کاغذات میں دونوں کا نام درج ہے ، کمپنی کی طرف سے پرائم منسٹر فنڈ سے جو پلاٹ دیاجاتا ہے وہ بطور ہبہ اور گفٹ کے دیا جاتا ہے ، اگر وہ زندگی میں نہ لے تو اس کی اولاد اور بیوی کو اختیار دیا جاتا ہےکہ وہ پلاٹ لیں یا پلاٹ کے بدلے رقم لیں، اور اس پلاٹ کے بدلے تنخواہ سے پیسے نہیں کاٹے جا تے، بلکہ الگ سے ہدیہ کے طور پر دیا جاتا ہے۔

نوٹ: مرحوم سی ایم ایچ (C M H) میں ملازم تھے، اور اس کی بیوہ نے مرحوم کے بھائی یعنی اپنے دیور سے شادی کی ہے، لیکن اس کی ناراضگی کی وجہ سے والدین کے ہاں بیٹھ گئی ہے، اور اپنا حصہ مانگ رہی ہے، تو کیا گورنمنٹ ضابطہ کے مطابق وہ اس حصہ کی حقدار ہے یا دوسری شادی کی وجہ سے اس کا حق ختم ہو چکا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت کے مطابق جس وقت حکومت کی طرف سے مذکور فنڈ بیوہ اور بچی کے نام جاری ہواتھا، اس وقت چونکہ بیوہ نے دوسری شادی نہیں کی تھی ، اور متعلقہ ادارہ نےفنڈ بیوہ اور بچی دونوں کے نام جاری کر دیا تھا،اس لئے مذکور فنڈ بیوہ اور بچی کے درمیان برابر تقسیم ہوگا، البتہ بیوہ کیے گئے معاہدہ کی خلاف ورزی کی وجہ سے اگرچہ گنہگار ہوئی ہے، لیکن اس کی وجہ سے وہ اس حق سے محروم نہیں ہوگی،جبکہ گروپ انشورنس کی مد میں جو رقم ملی ہے، اس کے بارے میں تفصیل یہ ہے کہ مرحوم کی زندگی میں ادارے نے ملازم یا اپنی طرف سے جتنی رقم جمع کرائی تھی ، اتنی رقم لینا تو شرعاً جائز ہے، اور اس رقم میں میراث بھی جاری ہوگی، البتہ زائد رقم چونکہ سودی ہے،لہذا زائد رقم اپنے استعمال میں لانے کے بجائے مستحقِ زکوۃ افراد پر صدقہ کردی جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية : الهبة عقد مشروع لقوله صلی اللہ علیہ وسلم: "تھا دوا تحابوا " وعلى ذلك انعقد الإجماع وتصح بالإيجاب والقبول و القبض ،اما الإیجاب والقبول فلانہ عقد والعقد ينعقد بالایجاب والقبول، والقبض لا بد منه لثبوت الملك اھ ( كتاب الہبہ، ج3، ص 285،ط:رحمانیہ)۔
وفي الدر المختار : (و) حكمها ( انها لا تبطل بالشروط الفاسدة ) فهبة عبد على أن يعتقه تصح ويبطل الشرط اھ (كتاب الہبة، ج ۵، ص288، ط؛سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70623کی تصدیق کریں
0     584
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات