احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم سے قبل بہنوں کا اپنے حصے اپنے بھائیوں کو بخش دینے کا حکم

فتوی نمبر :
70583
| تاریخ :
2024-01-28
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم سے قبل بہنوں کا اپنے حصے اپنے بھائیوں کو بخش دینے کا حکم

السلام علیکم! امید ہے کہ خیر و عافیت سے ہونگے ، سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ایک سوال کا فتوی معلوم کرنا تھا۔ سوال یہ ہے کہ تقسیم میراث کے وقت ایک بہن نے بھائیوں سے کہا کہ میں حصہ تمہیں بخش دیتی ہوں اب کچھ سالوں بعد وہ دوبارہ حصہ مانگتی ہے ،تو کیا اس صورت میں اس کا حصہ مانگنا جائز ہے ؟اسے حصہ ملے گا یا نہیں ؟ 2 : اسی طرح ایک اور بہن نے بھائیوں کو تقسیم میراث کے وقت حصہ بخش دیا اور پھر وہ فوت ہوگئی اب اس بہن کے بیٹے اپنی ماں کاحصہ مانگ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا ان کا حصہ مانگنا جائز ہوگا اور ان کا حق ہوگا یا نہیں ؟ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

والدین مرحومین کے ترکہ میں جس طرح بیٹے حصہ دار ہوتے ہیں، اسی طرح مرحومین کی بیٹیاں بھی اپنے شرعی حصے کی حقدار ہوتی ہیں، لہٰذا بھائیوں کے ذمّہ اپنی بہنوں کو ان کا شرعی حصہ دینا لازم اور ضروری ہے، جبکہ تقسیم ترکہ سے قبل کسی وارث کا اپنا حصہ لیے بغیر فقط بخش دینے سے اس کا حصہ ترکہ سے ساقط نہیں ہوتا، بلکہ برقرار رہتا ہے، لہذا مذکورہ دونوں بہنوں نے اپنے بھائیوں سے اپنے حصۂ میراث کے بدلہ کچھ رقم وغیرہ لیکر بقیہ حصہ میراث سے دستبردار نہ ہوئی ہوں یا اپنا حصہ بھائیوں کو باقاعدہ فروخت نہ کیاہو ، بلکہ تقسیم ترکہ کے وقت ہر بہن کو اس کا حصہ حوالہ کرنے سے قبل ہی بہنوں نے اپنا حصہ زبانی کلامی بھائیوں کو بخش دیا ہو، تو اس سے ان کا حصہ بھی ساقط نہیں ہوا، لہذا اگر بہن بعد میں اپنا حصہ کا مطالبہ کرنا چاہے یا فوت شدہ بہن کی اولاد اپنی والدہ کے حق کا مطالبہ کریں بہر صورت ان کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہوگا، اور بھائیوں پر لازم ہوگا کہ جلداز جلد بہنوں یا انکی اولادں کاموجودہ مارکیٹ ویلیو کے حساب سے ان کاحق حوالہ کرکے مؤاخذۂ اخروی سے سبکدوشی حاصل کریں بصورت دیگر ان کے لئے اپنے حق کی وصولیابی کیلئے ان بھائیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی حق حاصل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملہ رد المحتار : و في البزازية : لو أبرأ أحد الورثة الباقي ثم ادعى التركة و أنكروا لا تسمع دعواه و إن أقروا بالتركة أمروا بالرد عليه . و فيها : و لو قال تركت حقي من الميراث أو برئت منها و من حصتي لا يصح و هو على حقه ، لان الارث جبري لا يصح تركه الخ ( باب دعوی النسب، کتاب الدعوی، ج:8، ص: 88، ط: سعید)۔
وفی العقود الدریۃ: (سئل) فی أحد الورثۃ إذا اشھد علیہ قبل قسمۃ الترکۃ المشتملۃ علی أعیان معلومۃ لہ حقہ من الإرث و أسقطہ وأبرأ ذمۃ بقیۃ الورثۃ ویرید الآن مطالبۃ حقہ من الإرث فھل ذلک؟ (الجواب) الإرث جبری لایسقط بالإسقاط وقد أفتی بہ العلامۃ الخ۔ (کتاب الدعوی، ج:2، ص: 27، ط: سعید)۔
وفی الإشباہ : لو قال الوارث ترکت حقی لم یبطل حقہ إذا الملک لایبطل بالترک الخ (الفن الثالث الجمع والفرق مایقبل الإسقاط من الحقوق، ص: 272، ط: دارالکتب العلمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70583کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 4
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات