شیعہ روافض

شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
703
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

محترم جناب مفتی صاحب: " شیعہ اماموں پہ لعنت" جیسے الفاظ کہنا صحیح ہے؟ شیعہ آئمہ تو حضرت علی، حسن، حسین رضی اللہ عنہم اجمعین ، حضرت باقر، حضرت جعفر صادق رحمیم اللہ اور اہل بیت کے دیگر اعلٰی شخصیات ہیں،علاوہ ازیں بار ہویں امام پر لعنت جائز ہے ؟ اس لئے کہ وہ دجال ہے؟ اس کے متعلق شرعی حکم کیا ہے، اسی طرح اگر کوئی یہ کہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اہل بیت میں سے نہیں ہیں، تو کیا وہ شخص گمراہ ہے؟ اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور اماموں سے متعلق اس قسم کے جملے استعمال کرنا بلاشبہ درست نہیں، جبکہ بارہویں امام اگر اہل بیت میں سے نہ بھی ہوں تب بھی انہیں گالم گلوچ شرعی اعتبار سے صحیح نہیں، کیونکہ اس پر لعن و طعن کے نتیجہ میں وہ خلفاء ثلاثہ اور صحابہ کرام کو طعن و تشنیع کا بر ملا نشانہ بنائیں گے،
لقولہ تعالٰی: ولا تسب الذین یدعون من دون اللہ فیسب اللہ عدوا بغیر علم۔
تاہم حضرت علی کی صحابیت اور اہل بیت کا منکر ہونا احادیث مبارکہ سے انکار کی بناء پر بےدینی اور فسق ہے، جس سے احتراز چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما مشکوۃ المصابیح: عن سعد بن أبي وقاص قال: لما نزلت هذه الآية [ندع أبناءنا وأبناءكم] دعا رسول الله صلى الله عليه وسلم عليا وفاطمة وحسنا وحسينا فقال: «اللهم هؤلاء أهل بيتي» رواه مسلم الخ (ج3 صـ1731 ط: المکتب الاسلامی)۔
وفی الحاوی للفتاوی: قال القرطبي في التذكرة: إسناده ضعيف، والأحاديث عن النبي صلى الله عليه وسلم في التنصيص على خروج المهدي من عترته من ولد فاطمة ثابتة، أصح من هذا الحديث، فالحكم بها دونه.
وقال أبو الحسن محمد بن الحسين بن إبراهيم بن عاصم السحري: قد تواترت الأخبار، واستفاضت بكثرة رواتها عن المصطفى صلى الله عليه وسلم بمجيء المهدي، وأنه من أهل بيتي، وأنه سيملك سبع سنين، وأنه يملأ الأرض عدلا، وأنه يخرج مع عيسى عليه السلام، فيساعده على قتل الدجال بباب لد بأرض فلسطين، وأنه يؤم هذه الأمة، وعيسى يصلي خلفه في طول من قصته وأمره، قال القرطبي: ويحتمل أن يكون قوله عليه السلام: " «ولا مهدي إلا عيسى» " أي: لا مهدي كاملا معصوما إلا عيسى، قال: وعلى هذا تجتمع الأحاديث ويرتفع التعارض، وقال ابن كثير: هذا الحديث فيما يظهر ببادئ الرأي مخالف للأحاديث الواردة في إثبات مهدي غير عيسى ابن مريم، وعند التأمل لا ينافيها، بل يكون المراد من ذلك: أن المهدي حق المهدي هو عيسى، ولا ينفي ذلك أن يكون غيره مهديا أيضا.
الرابع: أورد القرطبي في التذكرة أن المهدي يخرج من الغرب الأقصى في قصة طويلة، ولا أصل لذلك، والله أعلم. الخ (ج2 صـ103 ط: دار الفکر)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رفیق خیر محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 703کی تصدیق کریں
0     235
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات