شیعہ روافض

علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

فتوی نمبر :
60098
| تاریخ :
2006-10-19
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

۱۔ کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے اسلاف نے ہمیشہ شیعہ کو کافر کہا ہے، بلکہ بدترین کافر کہا ہے، اب ہم کتابی دلائل سے ہٹ کر دیکھتے ہیں تو ہم محسوس کرتے ہیں کہ قادیانیوں کے کفر کو جگہ جگہ بیان کیا جاتا ہے، بلکہ تمام دنیا میں انکا پیچھا کیا جا رہا ہے، کتابوں پر کتابیں چھپ رہی ہیں ، مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ہونا بھی چاہیۓ ، لیکن اس طرح کی کوشش شیعوں کے خلاف بہت کمزور چلی آرہی ہے ، مثلاً کوئی جرنل ، کرنل یا کوئی بھی بڑی پوسٹ پر قادیانی آجائے تو اس کی مخالفت جس زور و شور سے ہوتی ہے اور ہونی چاہیۓ ، اس طرح کی گرم جوشی شیعوں کے خلاف دیکھنے میں نہیں آئی، بلکہ ان کو ساتھ ملا کر چلایا گیاہے اور ہمیشہ انہوں نے غداری کی ، دونوں کا فر طبقوں میں یہ فرق وہم بھی نہیں ہے ، اس کی کیا وجہ ہے؟
2۔ اسلامی حکومت کے قیام کے بعد کافروں کو مسلمانوں کی مشابہت کی اجازت نہیں ہے، کیا شیعہ بھی اس میں داخل ہیں ؟ ان کی امام بارگاہوں ،ان کا متعہ ، اور ان کو کلیدی عہدے دینا یہ سب تقسیمِ کار کس طرح ہوگا؟ شریعت کے قواعد و ضوابط ان کے بارے میں کیا ہوں گے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(2،1) قادیانیوں کے کفر کو جگہ جگہ بیان کرنا اور ان کے خلاف لٹریچر شائع کرنا اور زور و شور سے ان کا تعاقب کرنا اور مسلمانوں کو ان سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرنا اس وجہ سے ہے کہ قادیانیوں کے بارے میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور مسلمانوں کا متفقہ طور پر یہ فیصلہ اور فتویٰ ہے کہ قادیانی دائرۂ اسلام سے خارج ہیں ، حتی کہ علماءِ کرام کی کوششوں سے حکومتِ پاکستان نے بھی قادیانیوں کو کافر قرار دیا ہے ، جبکہ شیعہ کے کفر پر تمام علماء کا اتفاق نہیں،اور نہ ہی شیعہ مطلقاً کافر ہیں بلکہ علماءِ کرام شیعہ کی تکفیر میں تفصیل کرتے ہیں، وہ یہ کہ جو کفریہ عقائد کے حامل ہیں، وہ کافر اور جو ایسے نہیں، وہ کافر بھی نہیں اور حکومت کے قانون میں بھی شیعہ کو کافر قرار نہیں دیا گیا، اس وجہ سے قادیانیوں کے تعاقب کی بہ نسبت شیعوں کا تعاقب کم ہے اور ان کا بعض عہدوں پر آنا بھی زیادہ ناگوار نہیں سمجھا گیا اور چونکہ ان کی عبادت گاہیں وغیرہ دیگر مسلمانوں سے مختلف ہیں، اس لۓ اسلامی حکومت میں بھی وہ ایسے ہی رہیں گی، جبکہ دیگر اہلِ اسلام کو ان کی مشابہت سے روکا جاۓ گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامية : لأن الرافضي كافر إن كان يسب الشيخين مبتدع إن فضل عليا عليهما من غير سب كما في الخلاصة اھ قلت : و في كفر الرافضي بمجرد السب كلام سنذكره إن شاء الله تعالى في باب المرتد ، نعم لو كان يقذف السيدة عائشة - رضي الله عنها - فلا شك في كفرہ اھ(4/ 70)۔
و فیھا ایضاً : و نقله عنه السيد أبو السعود الأزهري في حاشية الأشباه ط . أقول : نعم نقل في البزازية عن الخلاصة أن الرافضي إذا كان يسب الشيخين و يلعنهما فهو كافر ، و إن كان يفضل عليا عليهما فهو مبتدع . اھ و هذا لا يستلزم عدم قبول التوبة . على أن الحكم عليه بالكفر مشكل ، لما في الاختيار اتفق الأئمة على تضليل أهل البدع أجمع و تخطئتهم و سب أحد من الصحابة و بغضه لا يكون كفرا ، لكن يضلل إلخ . و ذكر في فتح القدير أن الخوارج الذين يستحلون دماء المسلمين و أموالهم و يكفرون الصحابة حكمهم عند جمهور الفقهاء و أهل الحديث حكم البغاة . و ذهب بعض أهل الحديث إلى أنهم مرتدون . قال ابن المنذر : و لا أعلم أحدا وافق أهل الحديث على تكفيرهم ، و هذا يقتضي نقل إجماع الفقهاء . و ذكر في المحيط أن بعض الفقهاء لا يكفر أحدا من أهل البدع . و بعضهم يكفرون البعض ، و هو من خالف ببدعته دليلا قطعيا و نسبه إلى أكثر أهل السنة اھ(4/ 237)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60098کی تصدیق کریں
0     2144
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات