شیعہ روافض

شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

فتوی نمبر :
11678
| تاریخ :
2020-10-26
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

کیا شیعہ کو ’’السلام علیکم‘‘ کہنا جائز ہے یا نہیں اور اُن کے ساتھ تعلقات رکھنا کیساہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شیعہ وغیرہ کو ابتدا بالسلام سے اگر اس کا اکرام وتعظیم مقصود ہو تو یہ مکروہ ہے، اور اگر ترکِ سلام کی وجہ سے اُن کے بغض ودشمنی کا خطرہ ہو تو دل میں اُن کو اسلام کی تعلیمات سے متاثر کرنے اور دین کی محبت والفت پیدا کرنے کیلیے سلام کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
جبکہ شیعوں سے تعلقات رکھنے میں تفصیل یہ ہے کہ شیعوں کے مختلف فرقے ہیں اور ہر فرقہ اپنے عقائد ونظریات کی بناء پر حکم بھی مختلف رکھتا ہے، پس جس فرقہ کے عقائد یہ ہوں کہ حضرت عائشہؓ پر لگائے جانے والی تہمت درست تھی یا حضرت جبرئیل علیہ السلام کے وحی لانے میں غلطی ہو گئی یا حضرت علیؓ کی الوہیت کا قائل ہو یا حضرت ابوبکر صدیقؓ کی صحابیت کا منکر ہو یا اس قسم کا کوئی اور مخالفِ قرآن صریح کفریہ عقیدہ رکھتا ہوتو وہ بلاشبہ کافر ہے۔اور ان کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی قطعاً اجازت نہیں، اس کے علاوہ دیگر فرقوں کے کفر میں اختلاف ہے، ان کے ساتھ اگرچہ معاملات کرنے کی اجازت ہے، مگر اس سے بھی احتراز ہی بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

في الدر المختار: ویسلم المسلم علی ٲهل الذمة لو له حاجة ٳلیه، وٳلا کرہ، ھو الصحیح اھ (۶/۴۱۲)۔
وفي حاشية ابن عابدین : نعم لا شك في تكفير من قذف السيدة عائشة - رضي الله تعالى عنها - أو أنكر صحبة الصديق، أو اعتقد الألوهية في علي أو أن جبريل غلط في الوحي، أو نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقرآن اھ (۴/۲۳۷)۔
وفي ٲحکام القرآن للتھانوي: المعاملة مع الکفار علی ثلثة ٲنحاء، ٲحدھا: الموالاة، اي المواداة، والثاني: المداراة، اي ٳظھار حسن الخلق لھم، والثالث: المواساة ٲي ٳیصال النفع ٳلیھم باعطاء المال ونحوہ، ٲما الموالاة فلا تجوز بحال(ٳلی قوله)وٲما المداراة، فتجوز في مواضع ثلثة، الاول: لدفع الضرر، والثاني: لمصلحة الکافر في دینه، والثالث: لاکرامه ٳذا کان ضیفا(ٳلی قوله)ٲما المواساة فلا تجوز لاھل الحرب، وتجوز لغیرھم من ٲھل الذمة، ومن ھو مثلھم اھ (۲/۱۵) واللہ أعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11678کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات