شیعہ روافض

مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

فتوی نمبر :
11816
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / شیعہ روافض

مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

لفظ "مولی" کے معنی کیا ہیں عام طور پر لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ لوگ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیا اس لفظ کو اللہ کے لیے استعمال کرنا درست ہے یا ’’مولیٰ‘‘ حضرت علیؓ کے نام کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مولی عربی زبان کا لفظ ہے لغوی اعتبار سے لفظ مولی بمعنی رب ، مددگار، آقا، سردار ، رہنما، غلام اور نوکر وغیرہ اور کئی مختلف متضاد معانی میں مستعمل ہے جو ہر عبارت میں سیاق و سباق اور متعلقہ شخصیت کی حیثیت کے اعتبار سے موقع و محل کی مناسبت سے متعین ہوتے ہیں، چنانچہ سورہ بقرہ کی آخری آیت میں (انت مولانا) میں اللہ تعالٰی کے لیے بمعنی کارساز یا متولی امور کے لیے مستعمل ہے اور احادیث مبارکہ میں مثلاً صحیح بخاری (۱/ ۵۲۸) میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید کے بارے میں فرمایا ’’انت اخونا ومولانا‘‘ اور حضرت علیؓ کے بارے میں بھی ایک صحیح حدیث میں منقول ہے کہ ان کے پاس ایک جماعت آئی اور کہنے لگی السلام عليك يا مولانا ( مرقاۃ: ۱۰/ ۴۷۶ ) ان مواقع میں سے پہلے میں آزاد کردہ غلام اور دوسرے میں سردار اور بڑے کے معنی میں ہے اور علماء کے لیے عموماً احترام کے طور پر بڑے اور سردار کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے۔
لہذا حضرت علیؓ نے یا دوسرے کسی شخص مثلاً علماء کرام کو اس معنی (سردار، بڑا) میں مولی کہنا تو بلا شبہ جائز اور درست ہے، مگر حضرت علی رضی اللہ عنہ کو مافوق الاسباب مشکل کشا کہنا اور ان جیسے الفاظ سے پکارنا اس عقیدہ اور نظریے کی بنا پر ہو کہ وہ ہماری ہر مشکل کو آسان کرنے والے ہیں اور ہر جگہ حاضر و ناظر بھی ہیں تو یہ کھلا ہوا شرکیہ عقیدہ ہے جو کہ واجب الاحتراز ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري: باب مناقب زيد بن حارثة مولى النبي صلى الله عليه وسلم: وقال البراء: عن النبي صلى الله عليه وسلم: «أنت أخونا ومولانا» اھ (۱/ ۵۲۸)
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: و في النهاية: المولى يقع على جماعة كثيرة فهو الرب والمالك والسيد والمنعم والمعتق والناصر والمحب والتابع والخال وابن العم والحليف والعقيد والصهر والعبد والمعتق والمنعم عليه، وأكثرها قد جاءت في الحديث فيضاف كل واحد إلى ما يقتضيه. (9/ 3937)
وفيها ايضا : و في الرياض عن رباح بن الحارث قال: جاء رهط إلى علي بالرحبة فقالوا: السلام عليك يا مولانا، فقال كيف أكون مولاكم وأنتم عرب؟ قالوا: سمعنا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول يوم غدير خم: " «من كنت مولاه فعلي مولاه» " (9/ 3944) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 11816کی تصدیق کریں
0     250
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شیعوں سےتعلقات اور ان کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   شیعہ روافض 0
  • شیعہ کی دعوت قبول کرنا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • فرقہ اثنا عشریہ اور سنی مذہب میں فرق

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعوں کا عقیدہ امامت اور ختم نبوت

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • کیا شیعہ کافر ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 2
  • شیعہ کافر ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ سے متعلق کفر میں تفصیلی حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • جب شیعہ اور قادیانی فتنہ ہیں تو ان سے قتال کا حکم کیوں نہیں دیا جاتا ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • اگر شیعہ کافر ہے تو اس کے خلاف جہاد اور اس کی عبادت گاہ کو گرانے کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • (۱) شیعہ کے متعلق مؤقف، (۲) مزارات پر جانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • علماء کی جانب سے قادیانیوں اور شیعوں کی سرکوبی اور مخالفت میں فرق کیوں ہے ؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • محرم کی مجالس میں جانا اور شہید کربلا کا سوگ منانا

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • شیعہ اماموں پر لعنت بھیجنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مولی کے معنی کیا ہیں لوگ اس لفظ کو اللہ جل جلالہ کے لیے اور کچھ حضرت علیؓ کے لیے استعمال کرتے ہیں

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • کیا بنو امیہ کے دور میں منبر و محراب سے حضرت علی پر طعن و تشنیع کیا گیا؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • مسجد وغیرہ میں خودکش حملہ کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
  • J.D.C سے غریبوں کے لئے راشن وصول کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شیعہ روافض 0
Related Topics متعلقه موضوعات