میں اپنے رشتہ دار کی وراثت کے عمل کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔ مرحوم کے پاس صرف ذاتی گھر تھا اور خود ریٹائرڈ اور ہر ماہ پنشن آتی تھی ، ان کے گھر میں ان کی زوجہ اور 4 بیٹیاں ہیں جن میں سے دو کی شادی ہوچکی ہے ، مرحوم کے تین بھائی تھے جن میں ایک بھائی کا وصال ہوچکا ہے اور 4 بہنیں ہیں۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کے جائیداد کی تقسیم کیسے ہوگی ؟ اور پنشن جو ہر ماہ میں موصول ہوتی ہے اس میں بھی کس کس کا حصہ ہوگا ؟ ۔ جزاک اللہ
نوٹ : میت کے فوت شدہ بھائی کا انتقال میت کے انتقال سے پہلے ہوا تھا ۔
کسی شخص کی وفات کے بعد ادارے کی طرف سے ملنےوالا پنشن مرحوم کا ترکہ نہیں ہوتا ، بلکہ وہ ادارے کی طرف سے مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ تبرع و احسان ہوتا ہے ، اس کے لئے ادارہ مرحوم کے پسماند گان میں سے جس شخص کو نامزد کرے وہی اس رقم کا مالک اور حقدار ہوگا ، دوسرے ورثاء کا اس میں شرعاً کوئی حق نہ ہوگا اور نہ ہی وہ اس ملنے والی رقم میں مطالبہ کرنے کے حقدار ہوں گے ، جبکہ مرحوم رشتہ دار کے جس بھائی کا انتقال اس کی زندگی میں ہوا ہے ، اس بھائی یا اس کی اولاد کا مرحوم کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ، البتہ دیگر ورثاء اپنی مرضی و خوشی سے اپنے حصص میں سے انہیں کچھ دینا چاہیں ، تو اس کا انہیں اختیار ہے ، مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں - اس کے بعد واضح ہو کہ مرحوم والد کا ترکہ اس کے موجودہ ورثاء میں اصولِ میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑاگھریلو ساز سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعددیکھیں کہ اگر اس کے ذمہ کچھ قرض واجب الادا ہو یا اس نے بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو ، تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل ایک سو بیانوے (192) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو چوبیس (24) حصے ، ہر بیٹی کو بتیس (32) حصے ، اور ہر بھائی کو دس (10) حصے ، اور ہر بہن کو پانچ (5) حصے دیے جائیں -
کما فی رد المحتار : تحت ( قولہ إلا أن یصطلحا ) إن شرط الإرث وجود الوارث حیا عند موت المورث الخ ( کتاب الفرائض ، ج 6، ص 769، ط : سعید )
کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا
یونیکوڈ احکام وراثت 2