احکام وراثت

والدین کی زندگی میں انتقال کر جانے والا بیٹا میراث میں حصہ دار ہوگا؟

فتوی نمبر :
70142
| تاریخ :
2024-01-04
معاملات / ترکات / احکام وراثت

والدین کی زندگی میں انتقال کر جانے والا بیٹا میراث میں حصہ دار ہوگا؟

کیا فر ماتے ہیں مفتیان کرام اس مسلئہ کے بارے میں کہ ہمارے ایک بھائی کا انتقال والدین کے زندگی میں ہی ہوگیا تھا ، پھر ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوا، جن کے ورثاء میں بیوہ ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں موجود ہیں ، پھر والدہ کا انتقال ہوا ، ورثاء یہی موجود تھے ، والدین کا ترکہ ورثاء میں کیسے تقسیم ہوگا رہنمائی فرمائیں؟ جبکہ والدین کی زندگی میں مرحوم بھائی کے بچوں کو ہمارے والدین کے ترکہ سے کوئی حصہ ملے گا یانہیں ؟ وضاحت فرمائیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جس بیٹے یا بیٹی کا اپنے والدین کی زندگی میں انتقال ہو جائے ، تو مر حومین کی دیگر نرینہ اولاد کی موجودگی میں مرحوم بیٹے یا بیٹی کی اولاد کا اپنے دادا دادی یا نانا ،نانی کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں ہوتا ، اور نہ ہی انہیں دوسرے ورثاء سے اس حصہ کے مطالبہ کا حق حاصل ہوتا ہے ، لہذا سائل کے جس بھائی کا انتقال والد کی زندگی میں ہواہے ، اس کی اولاد کا مرحوم دادا کے ترکہ میں شرعاً کوئی حصہ نہیں اور نہ ہی وہ اس کا دیگر ورثاء سے اس کا مطالبہ کر سکتے ہیں ، البتہ اگر مرحوم کے دیگر ورثاء اپنی مرضی سے انہیں کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ، اور باعث اجر وثواب بھی ہے ، مگر ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ۔
اس کے بعدواضح ہوکہ والدین مرحومین کا ترکہ اصول میراث کے مطابق ان کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہو گا ، کہ مرحومین نے بوقت انتقال مذکورمکان سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال وجائیداد ، سونا چاندی، زیورات نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا وہ سب مرحومین کا ترکہ ہے، جس میں سے سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف اداکریں ،اس کے بعد دیکھیں اگر مر حومین کے ذمہ کوئی واجب الاداءقرض ہو تو اسے ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائزوصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) کی حد تک اس پر عمل کرنے کے بعد جوکچھ بچ جائے اس کے کل نو (9) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحومین کے ہر ہر بیٹے کو دو(2) حصے جبکہ ہر ہر بیٹی کو ایک (1) حصہ دیا جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي التفسير الكبير تحت قوله تعالى!( للرجال نصیب مماترک الوالدان والاقربون الاية ) انه تعالى قال في الآخر الآية (نصیب مفروضا) ای نصباً مقدراً، و بالاجماع لیس لذوی الارحام نصیب مقدر نصیب، فثبت انهم ليسو داخلين في هذہ الایۃالخ ( سورة النساء الايه : 7ج ص 158 ط دار الكتب)۔ وفى ردالمحتار تحت (قوله :هی علم با صول الخ) و شروط : ثلاثة : موت مورث حقیقۃ،اوحکما کمفقوداو تقديراً لجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حياحقيقة او تقدیراً کالحمل الخ( کتاب الفرائض ج 6ص 758 : سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70142کی تصدیق کریں
0     1368
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات