احکام وراثت

پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کی رقم میں سب ورثاء حصّہ دار ہوں گے ؟

فتوی نمبر :
69917
| تاریخ :
2023-12-23
معاملات / ترکات / احکام وراثت

پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کی رقم میں سب ورثاء حصّہ دار ہوں گے ؟

السلام علیکم !جناب مفتی صاحب گذارش یہ ہے کہ میرے والد صاحب "سید ۔۔۔۔۔ جعفری "جوکہ پچھلے سال 13/5/22کو انتقال ہوگیا جوکہ گورنمنٹ آفسر تھا B.P.S کے ملازم تھے ،ورثاء میں انہوں نے ایک بیٹا (یعنی کہ مسمی "سید ۔۔۔۔۔ "ایک بیٹی اور بیوہ ہم تین افراد چھوڑے میری سگی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کی دوسری بیوی سے کوئی اولاد نہیں ہوئی اب التجایہ ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے ملنے والی گریجویٹی، G.Pفنڈاور انشورنس کی رقم میں ہمارا کتنا حصہ بنتا ہے ؟یعنی اولاد کا اور بیوہ کا گورنمنٹ ہم سے باربار سائن کروارہی ہے توہمارا حصہ بنتاہوگا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والدِ مرحوم کی وفات کے بعد ادارے کی طرف سے پراویڈنٹ فنڈ (GP.fund)کے نام سے جو رقم دی جارہی ہے یہ سائل کے والدِ مرحوم کا ترکہ ہے ، جوکہ دیگر ترکے کے طرح مرحوم کے تما م ورثاء (بیوہ ،بیٹے ،اوربیٹی ) کی درمیان حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا، البتہ یہ پراویڈنٹ فنڈ اگر اختیاری ہو ،تو اسمیں سائل کے ولدِ مرحوم کی تنخواہ سے کاٹی گئی اور ادارے کی طرف سے ملائی جانے والی رقم کے علاوہ سود کے نام سے ملنے والی وہ تیسری رقم اپنے استعمال میں لانے کے بجائے صدقہ کردینا چاہیئے ، اسی طرح ”گروپ انشورنس“ کی رقم میں سے جتنی رقم سائل کے والدِ مرحوم نے پریمیم کی صورت میں جمع کرائی ہےوہ تو مرحوم کا ترکہ شمار ہوگاجوکہ تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا،البتہ اگر ورثاء براہ راست انشورنس کمپنی سے یہ رقم وصول کررہے ہوں توایسی صورت میں جمع شدہ رقم کے علاوہ جواضافی رقم کمپنی کی طرف سے ملے گی اس کو اپنے استعمال میں لانے کے بجائے صدقہ کرناچاہیئے،جبکہ سائل کے والدِ مرحوم کے ورثاء کو گریجویٹی فنڈ کے نام سے جورقم ملنے والی ہے وہ مرحوم کا ترکہ نہیں بلکہ یہ ادارہ کی طرف سے مرحوم کے ورثاء کیساتھ تبرع اوراحسان ہے ،چنانچہ یہ رقم اگر بغیر تعین کے ورثاء کو دی جائے تو مرحوم کے ورثاء اس میں برابر کے شریک ہونگے البتہ اگر ادارہ اپنے ضابطہ کے مطابق کسی فرد کونامزد کرکے رقم اسے دیدے تواس رقم کا حقدار وہی ہوگا،دیگر ورثاء کا اسمیں کوئی حق نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بدائع الصنائع : لأن الإرث إنما يجري في المتروك من ملك أو حق للمورث على ما قال «- عليه الصلاة والسلام - من ترك مالا أو حقا فهو لورثته» و لم يوجد شيء من ذلك فلا يورث و لا يجري فيه التداخل ؛ لما ذكرنا ، والله - سبحانه وتعالى – أعلم . (7/57)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69917کی تصدیق کریں
0     630
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات