احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(ورثاء صرف تین بھائی)

فتوی نمبر :
69595
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(ورثاء صرف تین بھائی)

السلام علیکم ، مفتی صاحب ! وراثت کے مسئلہ میں رہنمائی در کا ہے، ایک مکان پانچ افراد ، یعنی (دو) بہنوں اور (تین ) بھائیوں کی مشترکہ پراپرٹی ہے ،دو بہنیں اور ایک بھائی (جوکہ تینوں غیر شادی شدہ تھے ) وفات پا چکے ہیں ، باقی دو بھائی یہ چاہتے ہیں کہ اب اس مکان کو بیچ دیا جائے ، سوال یہ ہے کہ وفات پا جانے والے بہن بھائیوں کے حصوں کے بقدر جو قیمت وصول کی جائے گی ، اس کی تقسیم شریعت کے اعتبار سے کس طرح کی جائے ؟ ان بہن بھائیوں کے علاوہ ایک بھائی اور ہے جوالحمدللہ حیات ہے ، وفات پا جانے والے بہن بھائیوں کے حصوں کے بقدر جو قیمت وصول کی جائے گی اس میں اس بھائی کے شرعی حق کی بھی وضاحت فرماد یجئے ۔
نوٹ : والدین کا انتقال ہو چکا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور وفات پاجانے والی دو بہنیں اور ایک بھائی چونکہ غیر شادی شدہ تھے ، اور والدین کا بھی انتقال ہو چکا ہے ، لہذا ان کا شرعی حصہ موجود ورثاء کے درمیان حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا ، چنانچہ مرحومین کا ترکہ موجود ورثاء ( تینوں حقیقی بھائیوں ) کے درمیان اصول میراث کے مطابق اس طرح تقسیم ہوگا کہ تینوں مرحومین نے بوقتِ انتقال مذکور پراپرٹی سمیت جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑاگھریلو ساز سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، وہ سب تینوں کا ترکہ ہے ، جس میں سے سب سے پہلے تینوں مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کرنے کے بعددیکھیں کہ اگر ان کے ذمہ کچھ قرض واجب الاداء ہو تو وہ ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر تینوں مرحومین میں سے کسی نے کوئی جائز وصیت کی ہو ت اس کے بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3)کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے ، اس کے کل تین (3) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے تینوں بھائیوں کو ایک ایک حصہ دیدیا جائے -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69595کی تصدیق کریں
0     480
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات