احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مناسخہ)

فتوی نمبر :
69481
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم(مناسخہ)

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!میرے چاچا نور محمد کا 2005 میں انتقال ہوا تھا ، ان کی دو شادیاں تھیں ، پہلی بیوی سے گیارہ بچے تھے، چھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں ، ایک بیٹا 2012 میں وفات پاگیا جو غیر شادی شدہ تھا اور پہلی بیوی بھی 2011 میں وفات پا گئی اور دوسری بیوی جو زندہ ہے ،ان سے چار بچے ہیں، دو بیٹے اوردو بیٹیاں ہے ، ان میں وراثت کی تقسیم کا کیا طریقہ کار ہوگا ؟
وراثت میں 1 فلیٹ ، 1 مکان اور گاؤں میں دو دکانیں ہیں ، ان کی کل مالیت ابھی 2 کروڑ 80 لاکھ ہے ، برائے کرم یہ بھی بتا دیں کہ جو پہلی بیوی انتقال کر گئی ہے ،کیا ان کا بھی وراثت میں حصہ ہو گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے چاچا کی پہلی بیوی جب اپنے شوہر ( سائل کے چاچا ) کے انتقال کے و قت حیات تھی ، اس کا انتقال بعد میں ہوا ہے ، تو ایسی صورت میں وہ مرحوم شوہر کے ترکہ میں اپنے حصۂ شرعیہ کی حقدار بن چکی تھی اور اس کے انتقال کے بعد اس کا حصہ اس کے شرعی ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا ، جس کا طریقہ ذیل میں آرہا ہے ۔ کما فی المبسوط : انما تحقق الوجوب لہ عند الموت ولأن المانع صفۃ الوراثۃ و لا یعرف ذلک الا عند الموت لأن صفۃ الوراثۃ لا تکون الا بعد بقاء الوارث حیاً بعد موت المورث الخ ( کتاب الفرائض باب الوصیۃ للوارث ج 27 صـ 176 ط : دار الکتب العلمیۃ )اس کے بعدواضح ہو کہ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اس کے موجود ورثاء کے درمیان اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقت انتقال جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے ، اس میں سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں ، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی ( 1/3) کی حد تک اس پر عمل کریں ، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل اکتیس ہزار دوسو اسی ( 31280 ) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے زوجہ کوایک ہزار نوسو پچپن ( 1955 ) حصے اور زوجہ ثانیہ کے ہر ایک بیٹے کودو ہزار تین سو اسی (2380 ) حصے ، اور زوجہ ثانیہ کی ہر بیٹی کوایک ہزار ایک سو نوّے (1190) حصے ، جبکہ زوجہ اول کے ہر ایک بیٹے کودوہزار نو سو اٹھاون ( 2958 ) حصے اور زوجہ اول کے ہر ایک بیٹی کوایک ہزار چار سو اناسی (1479 ) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69481کی تصدیق کریں
0     344
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات