احکام وراثت

گریجویٹی اور ڈیتھ کلیم کے فنڈز میں وراثت کے احکامات

فتوی نمبر :
69469
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

گریجویٹی اور ڈیتھ کلیم کے فنڈز میں وراثت کے احکامات

السلام علیکم !
ہمارے کچھ ورکر ہیں جو انتقال کرچکے ہیں ، انکی انشورنس ( ڈیتھ کلیم ) اور گریجویٹی کی رقم ہمارے پاس موجود ہے ، اسے تقسیم کرناہے جس کے بارے میں ہمارے کچھ سوالات ہیں جن کے جوابات چاہئیے۔
1ـ -ایک عورت کا انتقال ہوگیاہے اس کے والدین یعنی ماں باپ ، دادا ، دادی ، اورنانی کا مرحومہ سےپہلے انتقال ہوگیا ہے ، وہ طلاق یافتہ تھی اور اولاد بھی کوئی نہیں ہے ، لیکن مرحومہ کے پانچ بھائی بہن ہیں یعنی ایک بھائی اور چاربہنیں حیات ہیں ، تو اس صورت میں مرحومہ کی رقم کس طرح تقسیم کی جائےگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے ہاں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں سے کٹوتی کرکے ادارے نے جتنی رقم انشورنس کمپنی میں جمع کروائی ہے ،وہ تو ان مرحوم ملازمین کا ترکہ ہے، جوکہ انکے پسماندگان کے درمیان حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگی ، البتہ انشورنس کمپنی کی طرف سے اس پر جو اضافی رقم ملے گی وہ اگر مرحومین کے پسماندگان براہ راست انشورنس کمپنی سے وصول کر رہے ہوں، تو اس اضافی رقم کو اپنے استعمال میں لانے کے بجائے صدقہ کر دینا چاہیئے، البتہ اگر یہ اضافی رقم ادارے کی طرف سے انہیں دی جارہی ہو تو اس رقم کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے، جبکہ گریجویٹی کی رقم کے اگر ملازمین اپنی زندگی میں حقدار نہ بنے ہوں، بلکہ ملازمین کی وفات کے بعد ادارے کی طرف سے ابتداءً ان کے پسماندگان کو دی جارہی ہو تو ایسی صورت میں یہ ان ملازمین کا ترکہ نہیں بلکہ ادارے کی طرف سے مرحوم کے پسماندگان کے لئے تبرع واحسان ہوگا، اس لئے ادارہ مرحوم کے پسماندگان میں سے جس فرد کو نامزد کردے وہی اس کا حقدار ہوگا، دیگر ورثاء کا اس میں کوئی حق نہ ہوگا۔اس کے بعد واضح ہوکہ مرحومہ عورت کا ترکہ اصول میراث کے مطابق اسکے ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومہ نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیرمنقولہ مال وجائیداد، سونا، چاند، نقدرقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو سازوسامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے وہ سارا کا سارا مرحومہ کا ترکہ ہے، جس میں سے حقوقِ مقدمہ علی المیراث( کفن دفن کےمتوسط مصارف،واجب الادا قرضوں کی ادائیگی، اور جائز وصیت پر ایک تہائی (1/3)حصے کی حدتک عمل) کے بعد جو کچھ بچ جائے، اس کے کل چھ(6)حصے بنائےجائیں، جن میں سے بھائی کو دو(2)حصے، اور ہر بہن کو ایک(1)حصہ دے دیا جائے -

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ: یٰۤایھا الذین اٰمنوا اتقوا االلہ وذروا مابقی من الربۤوا ان کنتم مؤمنین۔ الآیۃ (سورۃ البقرۃ/278)۔
وفی الھدایۃ: الھبۃ عقد مشروع لقولہ ﷺ "تھادوا تحابوا" وعلی ذلک انعقد الاجماع وتصح بالایجاب والقبول والقبض، اما الایجاب والقبول فلانہ عقد والعقد ینعقد بالایجاب والقبول، والقبض لابدمنہ لثبوت الملک الخ (ج3 صـ285 کتاب الھبۃ ط: رحمانیۃ)۔
وفی الدرالمختار: (و) حکمھا (انھا لاتبطل بالشروط الفاسدۃ) فھبۃ عبد علی ان یعتقہ تصح ویبطل الشرط الخ (ج5 صـ288 کتاب الھبۃ ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69469کی تصدیق کریں
0     550
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات