احکام وراثت

پانچ بیٹیاں، سات بھتیجے اور چار بھتیجیوں میں میراث کی تقسیم

فتوی نمبر :
69457
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

پانچ بیٹیاں، سات بھتیجے اور چار بھتیجیوں میں میراث کی تقسیم

میرے نانا مسمیٰ شاہ حسین کو ساتھ ملاکرپانچ بھائی تھے ، خان بابا ،محمدحسین،محمدحسن، جن میں ایک بھائی مسمیٰ حسن خان ان کے بعد فوت ہوا ، اور تین بھائی ان سے پہلے فوت ہوچکے تھے ، نانا کی پانچ بیٹیاں ہیں،بخت شیرینہ،تاج مینہ، زری روجان، رامشہ،ممتاز بیگم“ اور ایک بیٹا ”اختر زمان“ جو شادی شدہ تھا ، جوکہ نانا کی وفات سے تین سال قبل فوت ہوا ، نانا کی دو پوتیاں ہیں، ”لعل مانیہ اور رومانیہ“ جبکہ ”بہو“ بھی فوت ہوچکی ہے، اب میراث کی تقسیم کیسے کی جائے؟قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللّہ خیراً

نوٹ: نانا کے والدین ان کی وفات سے پہلے فوت ہوئے تھے ، اور نانا کی بیوی بھی ان سے پہلے فوت ہوئی تھی ، نانا کی بہن کوئی نہیں ہے ، جبکہ نانا کا بھائی جو نانا کے بعد فوت ہوا ان کی بیوہ نانا کے بھائی کے بعد فوت ہوئی، ورثاء میں سات بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ، جبکہ مرحومہ کے والدین بھی مرحومہ سے قبل انتقال کر گئے تھے ، اور ناناکا بیٹا جو نانا کی وفات سے قبل فوت ہوا تھا ، اس نے مملوکہ نہیں چھوڑا تھا ، مزید یہ کہ نانا نے کوئی وصیت بھی نہیں کی , جبکہ مرحومہ اور اسکے شوہر مرحوم کے درمیان انکے کسی بیٹے بیٹی کا انتقال نہیں ہوا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مورث کی حیات میں اگر کسی وارث کا انتقال ہو جائے تو دیگر قریبی ورثاء کی موجودگی میں وہ وارث اور اس کے پسماندگان، مورث کی وراثت میں شرعاً حصہ دار نہیں ہوتے ، بلکہ محروم ہو جاتے ہیں ، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے نانا مرحوم کے جن بھائیوں اور بیٹے کا انتقال مرحوم کی حیات میں ہوا ہے ، وہ اور انکی اولاد شرعاً مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہ ہو گی ، تاہم اگر ورثاء اپنی مرضی سے مرحوم کی پوتیوں اور دیگر بھائیوں کی اولادوں کو کچھ دینا چاہیں ، تو اسکا انہیں اختیار ہے ، البتہ ایسا کرنا ان پر لازم نہیں ہے۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سائل کے نانا مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اسکے مذکور ورثاء میں اسطرح تقسیم کیا جائے گا کہ مرحوم نے بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ،چاندی ، زیورات،نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھر یلو ساز و سامان چھوڑا ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں ، اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں، اُس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(3/ 1) حصے کی حد تک اُس پر عمل کریں، اُس کے بعد جو کچھ بچ جائے اسکے کل دوہزار ایک سو ساٹھ(2160 ) حصے بنائے جائیں ، جن میں سے مرحوم کی ہر ایک بیٹی کو دوسواٹھاسی(288)حصے، ہر ایک بھتیجے(مرحوم حسن خان کے بیٹوں) کو اسّی(80) حصے اور ہر ایک بھتیجی (مرحوم حسن خان کی بیٹیوں)کو چالیس(40)حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69457کی تصدیق کریں
0     1362
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات