احکام وراثت

وارث کے مورث سے قبل وفات پانے کی کی صورت میں, وارث کی اولاد کی حصہ داری کا مسئلہ

فتوی نمبر :
68980
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

وارث کے مورث سے قبل وفات پانے کی کی صورت میں, وارث کی اولاد کی حصہ داری کا مسئلہ

حضرت ہمارا ایک چچا فوت ہوگیا ہے اور اس کا کوئی بھی وارث نہیں تھا ، نہ بیوی نہ بچے ، تو اس کی وراثت جو بہن بھائی حیات تھے صرف انہی کو ملی اور دو بھائی اور دو بہنیں فوت ہو گئی ہیں، ان کی اولادوں کو میراث میں سے حصہ نہیں ملا ، تو براہِ مہربانی شرعی اور قانونی طور پر کیا فوت شدگان کی اولادوں کو حصہ ملے گا یا نہیں؟

نوٹ: مرحوم بہن بھائی مذکور مرحوم چچا سے پہلے انتقال کرگئے تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مورث کی حیات میں اگر کسی وارث کا انتقال ہوجائے تو قریبی ورثاء کی موجودگی میں وہ وارث اور اس کے پسماندگان , مورث کی وراثت میں شرعاً حصہ دار نہیں ہوتے ،بلکہ محروم ہوجاتے ہیں -
لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل کے مرحوم چچا کے دو بھائی اور دو بہنوں کا انتقال چونکہ مرحوم چچا کی زندگی میں ہوا ہے اور بوقتِ انتقال مرحوم چچا کے دیگر بہن بھائی بھی موجود تھے،اس لئے مرحوم چچا کی زندگی میں انتقال کرجانے والے بہن بھائیوں کی اولادیں شرعاً مرحوم کے ترکے میں حصہ دار نہ ہونگی،البتہ اگر مرحوم کے ورثاء (موجود بہن بھائی) اپنی مرضی سے اپنے مرحوم بہن بھائیوں کی اولادوں کو کچھ دینا چاہیں تو اس کا انہیں اختیار ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیة : ان شرط الارث وجود الوارث حیا عند موت المورث اھ (6/769)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68980کی تصدیق کریں
1     1296
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات