احکام وراثت

شوہر کا بیوی کی میراث میں کتنا حصہ بنتا ہے ؟

فتوی نمبر :
68003
| تاریخ :
2023-09-27
معاملات / ترکات / احکام وراثت

شوہر کا بیوی کی میراث میں کتنا حصہ بنتا ہے ؟

جناب عالٰی:آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ چند شرعی مسائل کے جواب فتوی کی صورت میں درکار ہیں، مہربانی فرما کر درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں۔
1. بیوی کے انتقال کی صورت میں شوہر کا بیوی کی وراثت میں کیا تناسب ہے؟
2. ماں کے انتقال کے بعد وراثت کی تقسیم سے پہلے اگر بیٹے کا انتقال ہو جائے تو اُن کے بیٹے کے بچوں کا تناسب کیا ہے ۔ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیوی کے انتقال کر جانے کی صورت میں اگر اسکی اولاد موجود ہو تو شوہر مرحومہ کے ترکہ میں ایک چوتھائی(25%)حصے کا حقدار ہوتا ہے اور اگر مرحومہ کی اولاد نہ ہو تو ایسی صورت میں شوہر کو ترکہ میں سے آدھا(50%)حصہ ملتا ہے،جبکہ ماں کے انتقال ہو جانے کے بعد اگر تقسیمِ ترکہ سے قبل اسکے بیٹے کا انتقال ہو جائےتو مرحوم بیٹے کو والدہ مرحومہ کے ترکے میں ملنے والا حصہ اسکے ورثاء(بیوی،بچوں)میں حسب حصص شرعی تقسیم ہوگا،جسکا تناسب اور طریقہ کار ورثاء کی تفصیل ذکر کرنے کے بعد معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسير ابن كثير:}ولكم نصف ما ترك أزواجكم إن لم يكن لهن ولد فإن كان لهن ولد فلكم الربع مما تركن من بعد وصية يوصين بها أو دين ولهن الربع مما تركتم إن لم يكن لكم ولد فإن كان لكم ولد فلهن الثمن مما تركتم من بعد وصية توصون بها أو دين (الی قولہ) يقول تعالى: ولكم -أيها الرجال-نصف ما ترك أزواجكم إذا متن عن غير ولد، فإن كان لهن ولد فلكم الربع مما تركن من بعد]وصية[يوصين بها أو دين اھ(2/229)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68003کی تصدیق کریں
0     1913
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات