احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم( ورثاء =چار بیٹے ایک بیٹی, پھر بیٹی کا انتقال ہوا, ورثاء =دو بیٹیاں)

فتوی نمبر :
67873
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم( ورثاء =چار بیٹے ایک بیٹی, پھر بیٹی کا انتقال ہوا, ورثاء =دو بیٹیاں)

السلام علیکم!
جائیداد کے شرعی مسئلہ میں رہنمائی درکار ہے، میرے والد کا ایک گھر ہے، جس کی قیمت ایک کروڑ تیس لاکھ ہے، والد اور والدہ کی وفات ہو گئی ہے، ہم چار( 4)بھائی اور ایک بہن ہیں، بہن کی وفات ہو گئی ، ان کی دو بیٹیاں ہیں،ہم چاروں بھائیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہن کی وفات کے بعد ان کے حصہ کی رقم اُنکی دو بیٹیوں میں تقسیم کر دیں،گویا چار(4)بھائی اور ایک بہن یہ حصہ دار ہوئے، اب کیا حصہ بنےگا رقم کا اس میں؟ آپکی شرعی رہنمائی درکار ہے ، نیز یہ کہ اگر میرے بھائی مان جاتے ہیں، والد اور والدہ کے گھر سے ملنے والے حصے کی رقم مسجد یا دیگر اسلامی کام میں خرچ کرنے پے، تو پھر کیا حصہ بنےگا؟شکریہ والسلام
نوٹ:سائل کی بہن کا انتقال والدین کے انتقال کے بعد ہوا،اور مرحومہ بہن کے شوہر کا پہلے انتقال ہو گیا تھا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے والدین مرحومین نے اگر کسی مسجد و مدرسہ و غیرہ کیلئے رقم دینے کی وصیت نہ کی ہوتو ایسی صورت میں شرعاً سائل اور اسکے بھائیوں کے ذمہ مسجد و مدرسہ وغیرہ کو رقم دینا لازم اور ضروری نہیں،البتہ اگر سائل اور اسکے بھائی باہمی رضامندی سے والدین کے ایصالِِ ثواب کیلئے ترکہ میں سے کچھ رقم مسجد و مدرسہ کو دینا چاہیں تو یہ بلا شبہ جائز اور درست ہوگا، تاہم اگر سائل کی بھانجیاں نابالغ ہوں یا وہ ہوں تو بالغ لیکن مسجد و مدرسہ و غیرہ کیلئے رقم دینے پر آمادہ نہ ہوں تو ایسی صورت میں سائل اور اس کے بھائیوں کے ذمہ بھانجیوں کے حصوں میں سے صدقہ کرنا جائز نہ ہوگا ، بلکہ انہیں انکے حصوں کی یا حصوں کی قیمت کی پوری رقم کی ادائیگی لازم اور ضروری ہو گی،اسکے بعد اگر سائل کے بھائی اپنے حصوں سے دینا چاہیں تو بلاشبہ دے سکتے ہیں۔
اسکے بعد واضح ہو کہ سائل کے والدین مرحومین کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق انکے مذکور ورثاء میں اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال اپنی ذاتی ملکیت میں جو کچھ منقولہ و غیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان چھوڑا ہے، اس میں سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ مرحومین کے ذمہ کوئی قرض واجب الادا ہو تو اسکی ادئیگی کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی(3/1) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اُسکے بعد جو کچھ بچ جائے اسکےکل ایک سو آٹھ(108) حصے بنائے جائیں،جن میں سے مرحومین کے ہر بیٹے کو پچیس(25)حصے اور ہر نواسی کو چار (4) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67873کی تصدیق کریں
0     275
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات