احکام وراثت

اگر مرحومہ اپنے ماموں کے پاس بیٹی کو دینے کی غرض سے امانتاً زیورات رکھوائے تو اس میں شوہر کا حصّہ ہوگا ؟

فتوی نمبر :
67861
| تاریخ :
2023-09-21
معاملات / ترکات / احکام وراثت

اگر مرحومہ اپنے ماموں کے پاس بیٹی کو دینے کی غرض سے امانتاً زیورات رکھوائے تو اس میں شوہر کا حصّہ ہوگا ؟

محترم جناب علماءِ دین ایک مسئلہ درپیش ہے ،میری بھانجی بی بی کلثوم جو کہ کینسر کی مریض تھی، اپنی وفات سے 3 ماہ قبل اپنے طلائی زیورات جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ تھی،جو کہ مرحومہ نے اپنے ذاتی پیسوں سے خریدے تھے، وہ زیورات اُس نے میرے پاس (ماموں )" امانتاً اوروصیتاً"رکھوائے تھے، اُسکی وصیت تھی کہ میرے مرنے کے بعد یہ زیوارت میری بیٹی (نور الحرم) جب عاقل و بالغ ہو جائے تو اسے والدہ کی طرف سے گفٹ کر دینا، ابھی اُس لڑکی کی عمر تقریباً چار سال ہے ، مرحومہ نے کہا تھا کہ ان زیورات پر میرے کسی بھی رشتہ دار یا میرے شوہر کا کوئی حق نہیں ہے،لیکن اب مرحومہ کا شوہر ، مجھ سے زبردستی اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ہتھیا نہ چاہتا ہے، اور مجھے اور میرے گھر والوں کو پریشان کر رہا ہے ، میری درخواست ہے کہ مجھے قرآن وسنت کی روشنی اور اسلام کی رو سے بتائیں کہ ان زیورات پر اُسکے شوہر ،کا کوئی حق ہے؟ مجھے اس مسئلہ کا فتوی در پیش ہے،تاکہ ہمیں کوئی بھی فیصلہ کرنے میں آسانی ہو سکے،مرحومہ کے ور ثاء میں والدین ، شوہر اور ایک بیٹی موجود ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسئولہ صورت میں سائل کی بھانجی بی بی کلثوم مرحومہ نے اپنی بیٹی کو مکمل زیورات دینے کی جو وصیت کی ہےتو بیٹی چونکہ اپنی والدہ کی شرعی وارث ہے،اور وارث کے حق میں وصیت شرعاً معتبر نہیں،بلکہ دیگر ورثاء کی رضامندی پر موقوف ہوتی ہے،لہٰذا مرحومہ کے ورثاء(شوہر اور والدین)کے ذمہ مذکور وصیت پر عمل کرتے ہوئے زیورات مرحومہ کی بیٹی کو دینا شرعاً لازم نہیں،بلکہ دیگر ترکے کی طرح مذکورزیورات بھی مرحومہ کے تمام ورثاء (شوہر ، بیٹی اور والدین) کے درمیان حسب حصص شرعی تقسیم ہوں گے،البتہ اگر مرحومہ کے تمام ورثاء(شوہر اور والدین)مذکور زیورات مرحومہ کی بیٹی کو دینے پر رضامند ہوں،یا مرحومہ کے شوہر اور والدین میں سے کوئی اس وصیت پر عمل کرتے ہوئے اپنے حصے کے بقدر مذکور زیورات میں سے مرحومہ کی بیٹی کو دینے پر راضی ہوں تو شرعاً اسمیں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الْوَرَثَةُ» مُنْقَطِعٌ هَذَا لَفْظُ الْمَصَابِيحِ. وَفِي رِوَايَةِ الدَّارَقُطْنِيِّ: قَالَ: «لَا تَجُوزُ وَصِيَّةٌ لِوَارِثٍ إِلَّا أَنْ يَشَاء الْوَرَثَة»(2/925)
و فی سنن الترمذي: عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ عَلَى نَاقَتِهِ وَأَنَا تَحْتَ جِرَانِهَا وَهِيَ تَقْصَعُ بِجِرَّتِهَا، وَإِنَّ لُعَابَهَا يَسِيلُ بَيْنَ كَتِفَيَّ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «إِنَّ اللَّهَ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ،الحدیث(4/434)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67861کی تصدیق کریں
0     498
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات