تفریق و تنسیخ

بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

فتوی نمبر :
67289
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / تفریق و تنسیخ

بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

ترجمۃ :السلام علیکم ! میری شادی کم ازکم پانچ سال قبل ہوچکی ہے اور شادی کی پہلی ہی رات کو مجھے اس بات کا علم ہوا کہ میرے شوہر میں مردانہ کمزوری کا مسئلہ ہے ،جس کی وجہ سے وہ کچھ کر نہیں سکتا ہے, تو لہذا دوسرے ہی دن میں نے اپنی ساس اور اپنی ماں کو اس بات کابتایا لیکن گھروالوں نے میرے شوہر کو علاج کا مشورہ دیا ,اب چار سال ہوگئے ، اور ہرطریقہِ کارعلاج کروایا لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں آیا اور میں اب یہ سب برداشت نہیں کرسکتی , جبکہ خاندان اور معاشرے کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شاید مجھ میں مسئلہ ہے ,جبکہ میرے میڈیسن رپورٹ بالکل کلیئر ہیں ماشاء اللہ ،میرے شوہر میں مسئلہ ہے ، برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ اسلام اورشریعت میں اسکا کیا حکم ہے ؟اور مجھے تحریری فتویٰ جاری کیا جاۓ ،جزاک اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے سوال میں یہ وضاحت نہیں کی کہ اس کے شوہر نے نکاح کے بعد جماع و ہمبستری کی ہے یا مرادانہ کمزوری کی وجہ سے وہ بالکل ہمبستری پر قادر نہ ہوسکا ،تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا ، تاہم اگر سائلہ کا شوہر حقوقِ زوجیت کی ادائیگی پر قادرنہ ہو اور علاج و معالجے کے باوجود ایک مرتبہ بھی ہمبستری نہ کی ہو اور سائلہ اس کے ساتھ رہنے پر رضامندبھی نہ ہو ,تو سائلہ کے شوہر کو چاہیئے کہ وہ طلاق یا خلع کے ذریعے سائلہ کو اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد کردے ,تاکہ وہ اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرکےعفت و پاکدامنی کیساتھ زندگی بسر کرسکے ،لیکن اگر شوہر طلاق یاخلع کیلئے آمادہ نہ ہو توایسی صورت میں سائلہ بذر یعۂ عدالت حقوقِ زوجیت پر قدرت نہ رکھنے کی بنیاد پر اپنا نکاح شرعی طریقہ کار کے مطابق فسخ کرواسکتی ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الھندیۃ : جاءت المرأة إلى القاضي بعد مضي الأجل و ادعت أنه لم يصل إليها و ادعى الزوج الوصول ، فإن كانت ثيبا في الأصل كان القول قوله مع اليمين ، فإن حلف بطل حقها ، و إن نكل خيرها القاضي ، و إن قالت المرأة أنا بكر نظر إليها النساء ، و الواحدة تكفي و الثنتان أحوط فإن قلن هي ثيب كان القول قوله مع اليمين ، و إن قلن هي بكر أو أقر الزوج أنه لم يصل إليها خيرها القاضي في الفرقة كذا في شرح الجامع الصغير لقاضي خان . فإن اختارت زوجها أو قامت عن مجلسها أو أقامها أعوان القاضي أو قام القاضي قبل أن تختار شيئا بطل خيارها كذا في المحيط . و هكذا روي عن محمد رحمه الله تعالى و عليه الفتوى كذا في التتارخانية ناقلا عن الواقعات إن اختارت الفرقة أمر القاضي أن يطلقها طلقة بائنة فإن أبى فرق بينهما هكذا ذكر محمد رحمه الله تعالى في الأصل كذا في التبيين و الفرقة تطليقة بائنة كذا في الكافي و لها المهر كاملا و عليها العدة بالإجماع إن كان الزوج قد خلا بها ، و إن لم يخل بها فلا عدة عليها و لها نصف المهر إن كان مسمى و المتعة إن لم يكن مسمى كذا في البدائع.(1/524)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67289کی تصدیق کریں
0     1220
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیابدکاری کی تہمت لگانےسے نکاح ختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کلمۂ کفر کہنے سے نکاح ٹوٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شادی شدہ عورت اگر کسی کے ساتھ بھاگ کر چلی جائے تو اس کا نکاح ختم ہو جاتاہے؟نیز اس عورت کو ازخود قتل کیا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • عدالتی خلع کا متبادل-ایصالِ ثواب

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • حقوق زوجیت پر قادر نہ ہونے والے شخص کا طلاق کے بعد مہر نہ دینا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر کے ساتھ نکاح کے برقرار ہوتے ہوئے کسی غیر مرد کے ساتھ رہنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • زوجہ متعنت کیلئے کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے ساتھ جماع پر قادر نہ ہونے والے شوہر سے علیحدگی کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر سے علیحدگی کیسی حاصل کی جائے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • شوہر حقوق ادا نہ کرے تو کیا بیوی خلع لے سکتی ہے

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • ظالم شوہر کے خلع یا طلاق نہ دینے کی صورت میں عدالت سے خلاصی کا طریقہ

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 3
  • کیا طویل عرصہ ازدواجی تعلقات قائم نہ کرنے کی وجہ سےطلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 1
  • شوہر کا بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 2
  • لاپتہ و مفقود شوہر کے نکاح سے اس کی بیوی کو نکالنے کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • جادو کروانے والی عورت کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • انجانے میں بیوی کو ”ماں“ کہہ دینے سے نکاح پر کیا اثر ہوگا؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کن چیزوں سے نکاح از خود ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کو بہن بولنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیامیاں بیوی کےالگ رہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • کیا میاں بیوی کا ازدواجی تعلق کے بغیر ایک ساتھ رہنےسے نکاح ختم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا شوہر کو بھائی جیسا کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نومسلمہ لڑکی کانکاح کے بعد مرتد ہو جانے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • طلاق یا خلع دیے بغیر محض الگ رہنے سے کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • بیوی کا لاعلمی میں کلمۂ کفر کہنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
  • نکاح کے بعد شوہر رخصتی کرے ، نہ طلاق دے تو عورت کیا کرے ؟

    یونیکوڈ   تفریق و تنسیخ 0
Related Topics متعلقه موضوعات