احکام وراثت

ترکہ کی کوئی چیز سب ورثاء کی اجازت سے بیچی گئی اور کسی وارث کے حصے کی قیمت کا تعین کر کے بعد میں ادائیگی کی مہلت لے لی گئی تو اس کا حکم

فتوی نمبر :
66967
| تاریخ :
2023-08-16
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی کوئی چیز سب ورثاء کی اجازت سے بیچی گئی اور کسی وارث کے حصے کی قیمت کا تعین کر کے بعد میں ادائیگی کی مہلت لے لی گئی تو اس کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم جناب مفتی صاحب ! میرے شوہر کا 6 سال پہلے انتقال ہوا , میں عدت اپنے شوہر کے گھر پوری کررہی تھی , اس دوران میرے بھائیوں نے میرے والد کے مکان کو بیچا اور دوسری جگہ اس رقم سے پلاٹ لینے کے بعد دو بھائیوں اور ایک بہن نے مزید رقم ملا کر اسکی تعمیر کی , اسکے علاوہ دوسری بہن کو اسوقت حصہ کی رقم ادا کردی گئی اور مجھے کہا کہ تمہیں بعد میں رقم دے دیں گے۔
سوال 1. کیا مجھے وہی 6 سال پرانی رقم لینی ہے یا جیسا کہ میں نے آپ کو بتایا کہ اس رقم سے انہوں نے پلاٹ لیا تھا اور بعد میں تینوں نے ملکر رقم لگا کر تعمیر کی اور رہائش اختیار کی -
سوال 2. کیا اس وقت مجھے اس نۓ پلاٹ کی موجودہ قیمت کے حساب سے رقم لینی ہے ؟
براۓ مہربانی مفتی صاحب ! قرآن و حدیث کی روشنی میں میرے سوالوں کا جواب دیں شکریہ۔
نوٹ : بھائیوں نے سائلہ سے والد کا مکان فروخت کرنے کیلئے سائن لے لیے تھے ،اور اسے یہ بتا دیا گیا تھا ،کہ ہم کمیٹیاں ڈال کر آپ کو آپ کے حصے کی رقم دیدیں گے ۔
جبکہ نئے پلاٹ کی خریداری اور اس کی تعمیر میں سائلہ کی کوئی شرکت نہیں تھی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائل کے بھائیوں نے تمام ورثاء کی اجازت و رضامندی سے ترکہ کا گھر فروخت کرکے اس میں سائلہ اور اس کی بہن کا شرعی حصہ متعین کردیا ہو ،اور بہن کے حصے کی رقم ادا کرنے کے بعد سائلہ سے اس کے حصہ کی رقم کی ادائیگی کیلئے وقت مانگا ہو ، جس پر سائلہ نے بھی آمادگی ظاہر کی ہو ،تو اس کے بعد سائلہ کا بعد میں خریدے گئے پلاٹ یا اس کی تعمیر سے شرعاً کوئی تعلق نہیں،بلکہ مکان فروخت کرنے کے بعد اس کے حصۂ شرعی کے طور پر جو رقم متعین کردی گئی تھی ،اب بھی وہی رقم لینے کی حقدار ہوگی ۔
تاہم اگر سوال کی نوعیت کچھ اور ہو , تو کسی قریبی دارالافتاء میں حاضر ہوکر پوری صورتحال بیان کرنے کے بعد حکمِ شرعی معلوم کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الحکام :(شركة الملك هي كون الشيء مشتركا بين أكثر من واحد أي مخصوصا بهم بسبب من أسباب التملك كالاشتراء و الاتهاب و قبول الوصية و التوارث أو بخلط ، اھ(3/15)۔
و فیہ ایضاً :(تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابهم بنسبة حصصهم . اھ (3/26)۔
و فیہ ایضاً : (كل واحد من الشركاء في شركة الملك أجنبي في حصة الآخر و لا يعتبر أحد وكيلا عن الآخر فلذلك لا يجوز تصرف أحدهما في حصة الآخر بدون إذنه-
و فیہ ایضاً : لا يجوز لأحد أن يتصرف في ملك الغير بلا إذنه هذه المادة مأخوذة من المسألة الفقهية (لا يجوز لأحد التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته) الواردة في الدر المختار . اھ(1/96)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66967کی تصدیق کریں
0     1075
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات