احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور سوتیلی اولاد کے حصے کا حکم

فتوی نمبر :
66527
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم اور سوتیلی اولاد کے حصے کا حکم

میں احمد اللہ کی بیٹی ہوں، میرے والد کا گذشتہ ماہ انتقال ہو گیا، انہوں نے اسی (80)گز کا گھر چھوڑا ہے، ہم اپنی والدہ مرحومہ (آسیہ) سے دو بہنیں اور ایک بھائی ہیں، میری حقیقی والدہ کے انتقال کے بعد میرے والد نے انوری بیگم سے شادی کر لی۔
سوال:1۔ میری سوتیلی والدہ کے سابق شوہر سے دو بچے ہیں، کیا وہ میرے والد کے ترکہ میں حصہ دار ہونگے؟ میرے والد کے حقیقی وارث میری سوتیلی ماں اور تین بچے (والدہ مرحومہ کی اولاد) ہیں، ترکہ کی تقسیم کیسے ہوگی؟
سوال:2۔ کیا داماد سے پردہ ہوتا ہے؟ کیا میری سوتیلی ماں کو میرے شوہر سے پردہ کرنا چاہیئے؟
سوال:3۔ کیا میرے بھائی کو سوتیلی ماں سے پردہ کرنا چاہیئے؟
نوٹ: مرحوم احمد اللہ کی انوری بیگم سے کوئی اولاد نہیں ہے، مرحوم نے ترکہ میں مذکور گھر اور کچھ نقدی چھوڑی ہے، مذکور گھر کی تقسیم کا شرعی طریقہ کیا ہوگا؟ گھر کو فروخت کرکے تقسیم کیا جائے گا یا بغیر فروخت کیے؟ مرحوم کے والدین کا انتقال پہلے ہی ہو چکا ہے، مرحوم کے ورثاء میں بیوہ، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا مرحوم کے انتقال کے وقت موجود تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مرحوم کا ترکہ حقیقی اولاد کے درمیان تقسیم ہوتا ہے، سوتیلی اولاد کو شرعاً کچھ نہیں ملتا، لہذ سائلہ کے سوتیلے بہن بھائی سائلہ کے والد مرحوم کے ترکہ میں شرعاً حصہ دار نہیں ہونگے، بلکہ مرحوم کا ترکہ بیوہ، سائلہ اور حقیقی بہن بھائی میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم ہوگا، جبکہ مذکور مکان اگر تمام ورثاء میں تقسیم کرنا مشکل ہو اور تمام ورثاء مکان فروخت کرنے پر رضامند ہوں تو فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم تمام ورثاء میں حسبِ حصصِ شرعیہ تقسیم کر دی جائے۔
جبکہ سوتیلی ساس محارم میں شامل نہیں، بلکہ اس سے شرعاً پردہ لازم ہے، لہذا سائلہ کے شوہر کیلئے اپنی سوتیلی ساس (سائلہ کی سوتیلی ماں) سے شرعاً پردہ لازم ہے، البتہ سائلہ کی سوتیلی ماں چونکہ محرم ہے، لہذا سائلہ کے بھائی کا اپنی سوتیلی ماں سے پردہ کرنا شرعاً لازم نہیں۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائلہ کے والدِ مرحوم کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اُنکے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحوم نے بوقتِ ِانتقال مذکور جائیداد سمیت جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال و جائیداد، سونا، چاندی، زیورات، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے، اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگر مرحوم کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو یا بیوہ کا حق مہر ادا نہ کیا ہو تو اس کی ادائیگی کریں، اس کے بعد دیکھیں کہ اگرمرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (1/3) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل بتیس (32) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحوم کی بیوہ کو چار (4) حصے، بیٹے کو چودہ (14) حصے، جبکہ ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے دیے جائیں -

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع: ويجوز الجمع بين امرأة وبنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة وزوجة كانت لأبيها وهما واحد؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم۔اھ (2/263)
وفی الفتاوى الهندية: ويجوز بين امرأة وبنت زوجها فإن المرأة لو فرضت ذكرا حلت له تلك البنت بخلاف العكس۔اھ (1/ 277)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66527کی تصدیق کریں
0     1608
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء =بیوہ, 2 بھائی 1 بہن)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
Related Topics متعلقه موضوعات