وظائف و عملیات

عملیات سیکھنے میں رجعت یعنی عملیات کے منفی رد عمل کا خدشہ

فتوی نمبر :
66492
| تاریخ :
عبادات / عملیات و اذکار / وظائف و عملیات

عملیات سیکھنے میں رجعت یعنی عملیات کے منفی رد عمل کا خدشہ

السلام علیکم مفتی صاحب ! میں ایک سکول ٹیچر ہوں اور اس کے ساتھ میں ایک مدرسے میں تیسرے درجے کا طالب علم ہوں۔ میری عمر 35 سال ہے ۔ ہمارے علاقے میں بہت سے جعلی پیر عامل وغیرہ ہے جو لوگوں کی جان مال سے کھیلتے ہیں۔ اس کو دیکھ کر مجھے جو بڑا دکھ ہوتا ہے ۔ ایک دن میری ملاقات ایک مولانا صاحب سے ہوئی جو کہ ایک امام ہونے کے ساتھ ساتھ قرآنی و شرعی عملیات کا ماہر ہے ۔ اس نے میرے نیک جذبے اور خلوص کو دیکھ کر مجھے اجازت دی اور ساتھ یہ بھی کہ میں بھر پور نگرانی بھی کروں گا۔ اس نے کہا یہ اجازت اور نگرانی ہر کسی کے لیے میں نہیں کرتا۔ میں نے اس سے کہا کہ میں عمل کروں گا تو بڑا کروں گا۔ میں چالیس راتوں کی چلوں کی خطرات اور جنات کی ڈراؤنی حالات سے واقف ہوں، نہ میں کوئی ڈرپوک انسان نہیں ہوں اور نہ کوئی بہادر ۔ میں ایک عام انسان ہوں ۔ لیکن مفتی صاحب اب مسئلہ یہ ہے کہ کسی اور نے مجھے بتایا کہ اس میں رجعت کا قوی خطرہ ہوتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پھر ساری زندگی بغیر کپڑوں کے ننگا گزارو گے ۔ لیکن میرے عملیات کے استاد کا کہنا ہے کہ نگرانی کے بدولت رجعت کا امکان % 10 ہے۔ میں نے یہاں کئی علماء کرام سے پوچھا لیکن کسی نے تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ الحمدللہ میں یہ عملیات پیشہ کے لیے نہیں سیکھ رہا، الحمد للہ میری مالی حالت بہت اچھی ہے۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ بے چارے لوگ ان زنا کار عاملوں سے بچ جائیں ۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ اس قسم کی شرعی عملیات میں ایک کامل عامل کی نگرانی میں رجعت کا امکان کتنے فیصد ہوتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ " رجعت " عاملین کی اصطلاح میں عملیات کے منفی رد عمل کو کہا جاتا ہے ، جو کہ ان کے ہاں مربی عامل کی طرف سے اجازت نہ ملنے جیسی مختلف وجوہات کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ لیکن چونکہ عملیات سے وابستہ نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں اس کے متعلق زیادہ معلومات اور تجربہ نہیں، اس لیے سائل کو اس بابت کسی ماہر و مستند متبع سنت دین دار عامل کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66492کی تصدیق کریں
0     19
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • پسند کی شادی کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 26
  • رشتہ میں رکاوٹ توڑنے اور اچھے رشتے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 10
  • امتحان میں کامیابی کے لئے آسان اور مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 9
  • رزق کی کشادگی کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 3
  • نرینہ اولاد کے لئے مجرب عملیات

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 7
  • بے وضو وظیفہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 1
  • ماں باپ آپس میں بہت لڑتے ہیں اُن کے لئے مجرب وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کی نعمت ملنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وظائف و عملیات 1
  • دشمن کو زیر کرنے کے لیےلکھی ختم کرنا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 8
  • پرسکون زندگی کے لئے وظیفہ

    یونیکوڈ   اسکین   وظائف و عملیات 0
  • جائز مقصد میں کامیابی کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • پڑھائی میں دل لگنے کا وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • مقدمہ میں سنوائی کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • حلِّ مشکلات کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • گھر بیچنے کیلئے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کاروباری پریشانی کے لیے مجرّب عمل

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • قرارِ حمل کے لیے وظیفہ اور دعائیں

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 3
  • میاں بیوی کے اختلافات ختم کرنے کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 2
  • آنکھوں میں درد کے لۓ وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • کیا جنات کی طرح فرشتوں کو بھی قابو کر کے کام لیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اہل کتاب کا ذبیحہ - عیسائی و یہودی اللہ کا نام لیکر جانور ذبح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • گھر میں خبیث ہونے کی حقیقت اور اس کے علاج کا طریقہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
  • اولاد کے لیے وظیفہ

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 1
  • دعاءِ یونس کا اجتماعی وظیفہ پڑھنا اور اس کے بعد کھانا کھلانا

    یونیکوڈ   وظائف و عملیات 0
Related Topics متعلقه موضوعات