احکام وراثت

طلاقِ صریح کے لئے استعمال ہونے والے دیگر الفاظ سے متعلق سوال

فتوی نمبر :
65191
| تاریخ :
2023-06-10
معاملات / ترکات / احکام وراثت

طلاقِ صریح کے لئے استعمال ہونے والے دیگر الفاظ سے متعلق سوال

میں مختلف فتاوٰی کا مطالعہ کر رہا تھا کہ طلاق سے متعلق فتاوٰی سامنے آئے۔ ان فتاوٰی میں خصوصاً "صریح" الفاظ کے حوالے سے مجھے بہت الجھن ہوئی۔ بے شمار الفاظ کو "صریح" میں شمار کیا گیا ہے، جس سے نکاح کو برقرار رکھنا ایک نہایت مشکل معاملہ محسوس ہوتا ہے۔ بچپن سے میری سمجھ میں یہی تھا کہ علیحدگی کے لیے صرف لفظ "طلاق" ہی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے دیگر الفاظ کو بھی "صریح" قرار دے کر ان پر بھی طلاق واقع ہونے کا حکم لگا دیا جاتا ہے۔
میری علماء کرام سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس مسئلے میں مسلمانوں پر پڑنے والے بوجھ کو پیشِ نظر رکھیں۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ یہ تمام "صریح" الفاظ قرآن و سنت کی تعلیمات کی بنیاد پر طے کیے گئے ہیں یا نہیں، لیکن عملاً ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ ان الفاظ کو ہرگز طلاق کے ارادے سے نہیں بولتے۔ جب واقعی علیحدگی کا ارادہ ہوتا ہے تو عموماً صرف لفظ "طلاق" ہی استعمال کیا جاتا ہے، کوئی اور لفظ نہیں۔ اس لیے ہر دوسرے لفظ کو طلاق قرار دینا بظاہر مناسب محسوس نہیں ہوتا۔
میری عاجزانہ درخواست ہے کہ ان فتاوٰی پر نظرِ ثانی فرمائی جائے، کیونکہ ہمارے معاشرتی ماحول میں چاہے ڈراموں میں ہو یا بڑوں کی زبان میں طلاق کے لیے لفظ "طلاق" کے سوا کوئی اور لفظ کبھی استعمال نہیں ہوا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عام معاشرتی ماحول میں اگرچہ میاں کی علیحدگی کے لئے لفظ "طلاق" ہی کا استعمال معروف ہے، اور عام مسلمان بے شمار دیگر الفاظ کو طلاق کے معنی میں نہیں سمجھتے، لیکن علاقائی عرف اور ان الفاظ کے استعمال کرتے وقت پس منظر کی وجہ سے بہت سارے الفاظ سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے،جوفقہاء کرام کی ذاتی رائے سے نہیں ، بلکہ لغتِ عرب اور نصوص کے استعمال کی بنیاد پر متعین ہوئے،لہذا اس طرح کے دقیق اور مشکل مباحث کا از خود مطالعہ کرنے کے بجائے کسی مستند عالم دین یا مفتیان کرام سے رابطہ کر کے ہی مباحث سمجھنے کی ضرورت ہے ورنہ اس کے بغیر ذاتی مطالعہ وہم اور وساوس میں مبتلا ہونے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اس سے حتی الامکان احتیاط ضروری ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: (ٱلطَّلَٰقُ مَرَّتَان الخ)۔ (البقرۃ: 229)
و قال اللہ تعالی: (يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَالخ)۔ (الطلاق: 1)
و فی سنن ابن ماجہ: (أَبْغَضُ الحَلَالِ إِلَى اللَّهِ الطَّلَاقُ)۔ (رقم الحدیث:2178)
وفی الدر المختار: والصريح ما لا يحتمل غير الطلاق لغةً وعرفًا (الی قولہ) إنما يُعدُّ اللفظ صريحًا إذا كان استعماله في معنى الطلاق غالبًا بلا قرينة الخ۔ (ج 3، ص: 236، ط: دار الفكر)۔
وفی قواعد ابن نجیم: تغیر الأحكام بتغير الزمان الخ۔ (ص: 98)
وفی المبسوط للسرخسی: إنما تُبنى الأحكام على العرف، لأنه كالشرط بين الناس الخ۔ (ج 6، ص 3، ط: دار المعرفة)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالھادی شعیب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 65191کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(مرحومہ کے بالواسطہ و بلا واسطہ ورثاء =1 حقیقی بیٹا 1 سوتیلا بیٹا 2 حقیقی بیٹیاں 2 دو سوتیلی بیٹیاں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات