احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم( ورثاء =ایک بیٹا, ایک بیٹی, تین نواسے اور چار نواسیاں)

فتوی نمبر :
64894
| تاریخ :
2023-05-28
معاملات / ترکات / احکام وراثت

ترکہ کی تقسیم( ورثاء =ایک بیٹا, ایک بیٹی, تین نواسے اور چار نواسیاں)

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے والد صاحب جس مکان میں رہتے ہیں وہ میری دادی مرحومہ کے نام ہے , اور دادا بھی انتقال فرما گئے ہیں , میرے والد صاحب کے علاوہ ایک پھوپھی حیات اور دو انتقال کر گئیں ہیں ، کیا اس مکان کی وراثت کی تقسیم میرے والد صاحب پر فرض ہے؟ مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں 1. وراثت کی تقسیم کا طریقہ کار 2.کیا وراثت کی تقسیم موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی ?
نوٹ : دونوں پھوپھیاں (زکیہ، رضیہ) سائل کے دادا، دادی کے بعد فوت ہوئیں ، پہلے زکیہ کا انتقال ہوا پھر رضیہ کا ، زکیہ کی وفات کےوقت اُنکے ورثاء میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں حیات تھیں، جبکہ رضیہ کے انتقال کے وقت ایک بیٹا اور ایک بیٹی حیات تھے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے دادا ، دادی کے انتقال کے بعد اُنکا ترکہ جلد از جلد ورثاءمیں تقسیم کر دینا چاہیئے تھا، تاہم اگر تقسیم سے قبل کچھ ورثاء (سائل کی پھوپھیوں) کا انتقال ہو گیا تو اب اُنکو ملنے والاشرعی حصہ اُنکے اپنے ورثاء کے درمیان تقسیم ہوگا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ سائل کے دادا ، دادی مرحومین کا ترکہ اصولِ میراث کے مطابق اُنکے موجودہ ورثاء میں اس طرح تقسیم ہوگا کہ مرحومین نے بوقتِ انتقال جو کچھ منقولہ وغیر منقولہ مال و جائیداد ، سونا ، چاندی ، زیورات ، نقد رقم اور ہر قسم کا چھوٹا بڑا گھریلو ساز و سامان اپنی ملکیت میں چھوڑا ہے اس میں سے سب سے پہلے مرحومین کے کفن دفن کے متوسط مصارف ادا کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگر مرحومین کے ذمہ کوئی واجب الادا قرض ہو تو اس کی ادائیگی کریں، اسکے بعد دیکھیں کہ اگرمرحومین نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ مال کے ایک تہائی (3/1) حصے کی حد تک اس پر عمل کریں، اس کے بعد جو کچھ بچ جائے اس کے کل ایک سو پانچ(105) حصے بنائے جائیں، جن میں سے مرحومین کے بیٹے کو بیالیس (24) حصے، بیٹی کو اکیس (21) حصے، ہر ایک نواسے (زکیہ کے بیٹوں میں سے ) کو چھ (6) حصے، تیسرے نواسے (رضیہ کے بیٹے) کو چودہ (14) حصے، ہر ایک نواسی (زکیہ کی بیٹیوں) کو تین (3) حصے، جبکہ چوتھی نواسی (رضیہ کی بیٹی) کو سات(7) حصے دیے جائیں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64894کی تصدیق کریں
0     412
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • وراثت کی تقسیم کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 6
  • باپ کی جائیداد میں اولاد کا حصہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 4
  • کسی وارث کا اپنا حصہ میراث معاف کرنے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 3
  • بھائیوں کا مرحوم والد کے ترکہ میں سے بہن کو حصہ نہ دینا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 1
  • وفات کے بعد ملنے والی پینشن اورگریجویٹی کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • ورثے میں انشورنس کمپنی سے پیسے ملیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • یتیم پوتوں کو دادا کی جائیدا میں حصہ کیوں نہیں ملتا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • وراثت کی تقیسم میں بلا وجہ تاخیر کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 3
  • بیٹوں کو ہبہ کردہ حصے میں بیٹیوں کا بعد از وفات حصہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی بیوہ اور اولاد کا وراثت میں حصہ

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • نافرمان بیٹے کو جائیداد سے محروم کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • بیٹوں کے نام کی گئی زمین میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بیوہ ،سات بیٹوں اور تین بیٹیوں میں ترکے کی تقسیم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکے کے مکان سے کرایہ کی مد میں حاصل شدہ رقم میں بیٹیوں کا حصہ ہوگا؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بہنوں کا میراث میں حصہ اور اپنا حصہ معاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بڑے بیٹے کی کمائی میں , باپ کے انتقال کے بعد وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء=بیوہ,والد,والدہ,ایک بیٹا ایک بیٹی)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = 3 بیٹے 1 بیٹی 1 بہو 1 پوتا)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • ترکہ کی تقسیم(ورثاء = ایک بیوہ ,دو بیٹے, ایک بیٹی, پانچ بھائی, پانچ بہنیں)

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • بیٹے کی ذاتی کمائی میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
  • کسی نے حصۂ میراث اپنی زندگی میں طلب نہ کیا ہو تو اس کے ورثاء کا اس کے حصے کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 2
  • بھائی کی موجودگی میں مرحومہ بہن کے ترکے میں بہن حصہ دار ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   احکام وراثت 0
  • زندگی میں تقیسم جائیداد کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   احکام وراثت 1
  • باپ سے الگ رہنے اور گھر کے اخراجات میں شریک نہ ہونے والے بیٹے کا ترکہ میں سے مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام وراثت 1
Related Topics متعلقه موضوعات