میں نے کہیں لمبا ہونے کا وظیفہ سنا ہے ،وظیفہ درج ذیل ہے:
ایک گلاس آدھا پانی سے بھر لیں، ایک بار درود ابراہیم پڑھیں ،سورہ یوسف کی پہلی آیت تین بار پڑھیں اور الرحیم الرحیم الرحیم یا اللہ یا مرید پڑھیں ،دوبارہ درود ابراہیم پڑھیں۔ پانی پر پھونک مارو ،اپنے لمبے قد کی تصویر کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے 3 سانسوں میں پی لیں ، یہ دن میں دو بار فجر اور عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے ،کیا یہ وظیفہ درست ہے؟ کیا قد کا کوئی اور وظیفہ ہے؟
سوال میں مذکور وظیفہ کے مستند یا منقول ہونےکا ہمیں علم نہیں ہےالبتہ اس کے الفاظ درست ہیں،لہذا مذکور وظیفہ پڑھنے میں شرعا کوئی حرج نہیں۔واللہ اعلم