کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ان مصلوں میں جن میں پنچ وقتہ نمازیں باقاعدگی سے ادا کی جاتی ہیں، تاہم وہ باقاعدہ وقف شدہ مساجد نہیں ہیں، ان میں داخل ہوتے وقت دخولِ مسجد کی دعا پڑھیں گے یا نہیں؟
اگرچہ دخولِ مسجد کی دعا مسجد میں داخل ہوتے وقت پڑھنا مسنون ہے، تاہم عادت ڈالنے اور تبرک کی غرض سے جن مصلوں میں پنچ وقتہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں، ان میں بوقتِ دخول پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، بلاشبہ پڑھ سکتے ہیں۔
ففی مشكاة المصابيح: وعن أبي أسيد قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: " إذا دخل أحدكم المسجد فليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك. وإذا خرج فليقل: اللہم إني أسألك من فضلك ". رواه مسلم اھ(1/ 221)۔
وفي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: والمسجد لغة محل السجود، وشرعا: المحل الموقوف للصلاة فيه، وقيل: الأرض كلها لخبر: «جعلت لي الأرض مسجدا»اھ(2/ 581)۔