سحر و افطار

اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

فتوی نمبر :
59055
| تاریخ :
2006-04-29
عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہمارے بعض علماء کہتے ہیں کہ اذانِ مغرب سے پانچ منٹ پہلے کھانا جائز ہے اگر روزہ ہو ، کہتے ہیں نفس کو نمازِ مغرب میں مغلوب کرنے کے لیے ، اور اس کے سبب کیاہے کہ رمضان میں دس (۱۰) منٹ اذان کے بعد نماز پڑھتے ہیں، ان دونوں کا فرق کیا ہے یعنی اذان سے پانچ منٹ پہلے کھانے میں اور اذان کے بعد کھانے میں؟ اور آدمی یہ چاہتا ہے کہ اس کے تکبیر اولیٰ فوت نہ ہو ، اس لیے کچھ علماء کہتے ہیں پانچ منٹ پہلے کھانا جائز ہے اور سحری کی آخری وقت کیا ہے؟ کیا صبح صادق ہونے کے بعد آدمی کھا یا پی سکتاہے یا نہیں؟ کیا ۱۵ منٹ نمازِ صبح سے پہلے کھانا جائز ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

روزے کا وقت صبح صادق سے شروع ہو کر غروبِ آفتاب تک رہتا ہے، اس لیے غروب سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا، پینا جائز نہیں، چاہے اذان ہو یا نہ ہو، جبکہ رمضان میں نمازِ مغرب مؤخر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ تمام لوگ افطاری سے فارغ ہو کر تسلی سے جماعت میں شریک ہو سکیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ووقته من حين يطلع الفجر الثاني، وهو المستطير المنتشر في الأفق إلى غروب الشمس اھ(1/ 194)۔
وفی الدر المختار: (في وقت مخصوص) وهو اليوم الخ و فی حاشية ابن عابدين: (قوله: وهو اليوم) أي اليوم الشرعي من طلوع الفجر إلى الغروب اھ(2/ 371)۔
وفی الفتاویٰ التاتارخانیة: قال أصحابنا وقت الصوم من حین یطلع الفجر الثانی وهو الفجر المستطیر فی الأفق إلی غروب الشمس وإذا غربت الشمس خرج وقت الصوم اھ (۲/۳۴۶)۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: تعجيل الفطرعند تيقن الغروب وقبل الصلاة، (إلی قوله) والفطر قبل الصلاة أفضل، لفعله صلّى الله عليه وسلم اھ(3/ 1685)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59055کی تصدیق کریں
0     2647
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سحری و افطاری سائرن کی آواز پرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 3
  • اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • خیراتی دسترخوانوں پر سحر و افطار کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کچھ کھایا پیا تو روزہ ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • بھولے سے ٹائم ختم ہونے کے بعد سحری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • سحری کی دعا کے متعلق ایک شبہ کا ازالہ

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • ٹی وی کے اذان کے ذریعے روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • حیض سے کے بعد غسل سے پہلے سحری کھا کر روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 2
  • سحر وافطار میں اذان دینے کیلئے کتنے منٹ احتیاط کی جائے؟

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 0
  • مروجہ نقشہ کے مطابق سحری کا وقت ختم ہونے پر اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
Related Topics متعلقه موضوعات