(+92) 0317 1118263

سحر و افطار

اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

فتوی نمبر :
59055
| تاریخ :
2006-04-29

اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ہمارے بعض علماء کہتے ہیں کہ اذانِ مغرب سے پانچ منٹ پہلے کھانا جائز ہے اگر روزہ ہو ، کہتے ہیں نفس کو نمازِ مغرب میں مغلوب کرنے کے لیے ، اور اس کے سبب کیاہے کہ رمضان میں دس (۱۰) منٹ اذان کے بعد نماز پڑھتے ہیں، ان دونوں کا فرق کیا ہے یعنی اذان سے پانچ منٹ پہلے کھانے میں اور اذان کے بعد کھانے میں؟ اور آدمی یہ چاہتا ہے کہ اس کے تکبیر اولیٰ فوت نہ ہو ، اس لیے کچھ علماء کہتے ہیں پانچ منٹ پہلے کھانا جائز ہے اور سحری کی آخری وقت کیا ہے؟ کیا صبح صادق ہونے کے بعد آدمی کھا یا پی سکتاہے یا نہیں؟ کیا ۱۵ منٹ نمازِ صبح سے پہلے کھانا جائز ہے یا نہیں؟ جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

روزے کا وقت صبح صادق سے شروع ہو کر غروبِ آفتاب تک رہتا ہے، اس لیے غروب سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا، پینا جائز نہیں، چاہے اذان ہو یا نہ ہو، جبکہ رمضان میں نمازِ مغرب مؤخر کرنے کی وجہ یہ ہے کہ تمام لوگ افطاری سے فارغ ہو کر تسلی سے جماعت میں شریک ہو سکیں۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: ووقته من حين يطلع الفجر الثاني، وهو المستطير المنتشر في الأفق إلى غروب الشمس اھ(1/ 194)۔
وفی الدر المختار: (في وقت مخصوص) وهو اليوم الخ و فی حاشية ابن عابدين: (قوله: وهو اليوم) أي اليوم الشرعي من طلوع الفجر إلى الغروب اھ(2/ 371)۔
وفی الفتاویٰ التاتارخانیة: قال أصحابنا وقت الصوم من حین یطلع الفجر الثانی وهو الفجر المستطیر فی الأفق إلی غروب الشمس وإذا غربت الشمس خرج وقت الصوم اھ (۲/۳۴۶)۔
وفی الفقه الإسلامي وأدلته: تعجيل الفطرعند تيقن الغروب وقبل الصلاة، (إلی قوله) والفطر قبل الصلاة أفضل، لفعله صلّى الله عليه وسلم اھ(3/ 1685)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59055کی تصدیق کریں
0     761
متعلقه فتاوی
( view all )
غیر مسلم کی دعوت افطار قبول کرنا 20002 441 روزہ افطار کرنے کی دعا پڑھنے کا صحیح وقت 19953 508 اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا 59055 761 سحر و افطار کے اوقات کی پابندی کرنا 16046 368 ماہ رمضان میں نماز مغرب کی اذان و جماعت کے درمیان 15 منٹ کا وقفہ جائز ہے ؟ 19944 678 سائرن کی آواز پرسحری و افطاری کرنے کا حکم 46133 906 اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کچھ کھایا پیا تو روزہ ہوجائے گا ؟ 68884 584 غیر مسلم کی طرف سے دعوت افطار میں شرکت کا حکم 31067 513 افطار کے لئے کوئی مخصوص دعا ثابت ہے یا نہیں؟ 6789 288 سحری میں دیر ہوجانے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کا حکم 16615 145 سحری کا ٹائم ختم ہونے کے بعد غلط فہمی کی بنا کر پانی پینا 45937 141 کیا انتہائے سحراورصبحِ صادق میں فرق ہے ؟ 15081 145 سحر و افطار میں گوگل کے اوقات پر عمل کرنے کا حکم 45214 180 ٹی وی کی اذان پر روزہ کھولنے کا حکم 5170 124 کیا نفل روزے کے لئے سحری کرنا شرعاً ضروری ہے ؟ 13369 118 حالتِ جنابت میں سحری کھانے کے بعد کس وقت تک غسل کرنا لازم ہے؟ 9494 382