(+92) 0317 1118263

سحر و افطار

سائرن کی آواز پرسحری و افطاری کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
46133
| تاریخ :
2021-05-05

سائرن کی آواز پرسحری و افطاری کرنے کا حکم

کیا سحری سائرن کے بجتے ہی بند کر دینی چاہیے؟ یا پھر جب تک اذان نہ ہو،کھایا پیا جا سکتا ہے؟ دوسرا یہ کہ افطاری کے وقت بھی سائرن سے روزہ کھولا جا سکتا ہے؟ یا اس کے لیے بھی اذان کی آواز سننا ضروری ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ سحری یا افطاری کا تعلق وقت کے داخل ہونے کے ساتھ ہے،نہ کہ اذان اور سائرن سے،لہذا فجر کا وقت داخل ہونے سے احتیاطاً چند منٹ قبل ہی کھانا پینا بند کر دینا چاہیئے،اسی طرح مغرب کا وقت داخل ہوتے ہی افطاری کر لینی چاہیے،خواہ اذان ہو چکی ہو یا نہیں،جبکہ سائل کے علاقے میں اگر سائرن پابندی سے وقت کے مطابق بجایا جاتا ہوتو سائرن کی آواز پر سحری کھانا بند کرنے یا افطاری کرنے میں بھی شرعاً کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار:(إمساك عن المفطرات)الآتية(حقيقة أو حكما)كمن أكل ناسيا فإنه ممسك حكما (في وقت مخصوص) وهو اليوم (من شخص مخصوص) اھـ
وفي رد المحتار:(تحت قوله: وهو اليوم)اي اليوم الشرعي من طلوع الفجر إلى الغروب اھ-(371/2) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جاوید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 46133کی تصدیق کریں
متعلقه فتاوی
( view all )
غیر مسلم کی دعوت افطار قبول کرنا 20002 425 روزہ افطار کرنے کی دعا پڑھنے کا صحیح وقت 19953 499 اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا 59055 743 سحر و افطار کے اوقات کی پابندی کرنا 16046 355 ماہ رمضان میں نماز مغرب کی اذان و جماعت کے درمیان 15 منٹ کا وقفہ جائز ہے ؟ 19944 662 سائرن کی آواز پرسحری و افطاری کرنے کا حکم 46133 657 اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کچھ کھایا پیا تو روزہ ہوجائے گا ؟ 68884 552 غیر مسلم کی طرف سے دعوت افطار میں شرکت کا حکم 31067 500 افطار کے لئے کوئی مخصوص دعا ثابت ہے یا نہیں؟ 6789 277 سحری میں دیر ہوجانے کی وجہ سے روزہ نہ رکھنے کا حکم 16615 128 کیا انتہائے سحراورصبحِ صادق میں فرق ہے ؟ 15081 129 سحر و افطار میں گوگل کے اوقات پر عمل کرنے کا حکم 45214 155 ٹی وی کی اذان پر روزہ کھولنے کا حکم 5170 111 کیا نفل روزے کے لئے سحری کرنا شرعاً ضروری ہے ؟ 13369 104 سحری کا ٹائم ختم ہونے کے بعد غلط فہمی کی بنا کر پانی پینا 45937 122 حالتِ جنابت میں سحری کھانے کے بعد کس وقت تک غسل کرنا لازم ہے؟ 9494 372