اگر ٹی وی پر دیکھ کرغلطی سے اسلام آباد کے مطابق(تقریباً ۳ منٹ پہلے) کراچی میں رہتے ہوئے روزہ کھول لیا،تو کیا کرنا ہوگا؟ امید ہے جلد جواب دے کر پریشانی دور فرمائیں گے۔
واضح ہوکہ اگر کوئی شخص یہ سمجھتے ہوئے روزہ افطار کرےکہ سورج غروب ہو چکا ہے ،حالانکہ سورج ابھی غروب نہ ہوا ہو تو ایسی صورت میں اس پر فقط اس روزے کی قضا لازم ہوتی ہے،لہذا جس شخص نے اسلام آباد کے وقتِ غروب کے مطابق کراچی میں غروبِ آفتاب سے تین چار منٹ پہلے غلطی سے روزہ افطار کیا،ایسے شخص پر ایک روزے کی قضا لازم ہے۔
كما في رد المحتار:تحت( قوله تتفرع إلى ستة وثلاثين) وان ظن غروب الشمس فان تبين عدمه فعليه القضا فقط اھ(2/416) -