ماہواری رات کو بند ہو اور اس بات کا سحری تک انتظار کر لیں کہ بالکل پاک ہوجائیں اور سحری کھانے کے بعد نہا لیا جائے ، تو کیا روزہ رکھ سکتے ہیں ؟ سحری کھاتے ہوئے یہ نیت کی ہو کہ روزہ ہے ، پھر سحری کے بعد نہا لیا جائے تو روزہ صحیح ہوگا ؟
اگر رات کو ماہواری بند ہوچکی تھی ، لیکن کسی وجہ سے غسل کو مؤخر کیا اور سحری کھا کر روزے کی نیت کرنے کے بعد غسل کیا تو ایسی صورت میں روزہ صحیح ہوچکا ہے ، اس کو دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔
کما فی الدر المختار : (يمنع صلاة) مطلقا ولو سجدة شكر (و صوما) و جماعا الخ
و فی رد المحتار : تحت (قوله و صوما) أي يحرمه و يمنع صحته لا وجوبه فلذا تقضيه اھ (1/290/291)۔