سحر و افطار

سحری کے اختتام کا وقت صبح صادق ہے یا صبح کا ذب ؟

فتوی نمبر :
37503
| تاریخ :
عبادات / روزہ و رمضان / سحر و افطار

سحری کے اختتام کا وقت صبح صادق ہے یا صبح کا ذب ؟

محترم مفتی صاحب! سحری کے وقت کے حوالے سے کچھ معلومات درکار ہیں؟ راہ نمائی فرمادیں ؟
۱۔ سحری کے اختتام کا وقت صبح صادق ہے یا صبح کا ذب ؟۲۔ موجودہ دور میں اذان صبح صادق کے وقت دی جاتی ہے یا صبح کاذب کے وقت ؟ کیونکہ آج کل اذان کے وقت مکمل اندھیرا ہوتا ہے ؟
۳۔ حضرت بلال اور ابن ام مکتوم کی اذان کے اوقات میں فرق کیوں تھا ؟ کیا آج بھی دوسری تیسری اذان کے درمیان سحری کر سکتے ہیں ؟
۴۔ مروّجہ اذان کا وقت صبح صادق کا ہے یا کاذب کا ؟ نیز ہر دو صورت میں سے دوسری صبح کا وقت اس کے کتنی دیر پہلے یا بعد ہوتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

١، ۲۔ واضح ہو کہ سحری کا وقت نماز فجر کے وقت کے داخل ہونے تک ہوتا ہے ، اور فجر کا وقت صبح صادق کے طلوع پر داخل ہوتا ہے۔ اور آج کل تمام اذانیں صبح صادق ہونے پر دی جاتی ہیں۔
٣۔ حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی اذان عموماً سحری کے لئے یا تہجد کے لیے ہوتی تھی، جبکہ حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کی اذان فجر کے وقت داخل ہونے کے بعد نماز کے لئے ہوا کرتی تھی، جبکہ آج کل صرف وقت کے داخل ہونے پر ہی اذان دی جاتی ہے۔
۴۔ فجر کی اذان صبح صادق کے طلوع کے بعد ہی دی جاتی ہے اور صبح صادق اور صبح کاذب کے درمیان تقریباً دس سے پندرہ منٹ کا وقت ہوتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الهداية شرح البداية: قال ووقت الصوم من حين طلوع الفجر الثاني إلى غروب الشمس لقوله تعالى { وكلوا واشربوا حتى يتبين لكم الخيط الأبيض من الخيط الأسود } إلى أن قال { ثم أتموا الصيام إلى الليل } اھ (1/ 122)
و فيها ايضا : أول وقت الفجر إذا طلع الفجر الثاني وهو البياض المعترض في الأفق وآخر وقتها ما لم تطلع الشمس لحديث إمامة جبريل عليه السلام فإنه أم رسول الله عليه الصلاة والسلام فيها في اليوم الأول حين طلع الفجر و في اليوم الثاني حين أسفر جدا وكادت الشمس أن تطلع اھ (1/ 38)۔
و في الهداية شرح البداية: ولا يؤذن لصلاة قبل دخول وقتها ويعاد في الوقت لأن الأذان للإعلام وقبل الوقت تجهيل اھ (1/ 43)
و في حاشيتها : تحت قوله اذان بلال اعلم ان بلالا كان يؤذن قبل طلوع الصبح الصادق وكان ابن ام مکتوم يؤذن بعده فلذلك قال عليه السلام لا يغرنكم اذان بلال اى لا تظنوا باذانه دخول وقت صلوة الفجر فانه ليس للفجر بل للتهجد او السحور کما یدل علیه الروایة الاخری اھ (۱/ ۹۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37503کی تصدیق کریں
0     164
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • سحری و افطاری سائرن کی آواز پرکرنے کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 4
  • اذان سے قبل یا بعد افطاری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • خیراتی دسترخوانوں پر سحر و افطار کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • اگر سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد غلطی سے کچھ کھایا پیا تو روزہ ہوجائے گا ؟

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • بھولے سے ٹائم ختم ہونے کے بعد سحری کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • سحری کی دعا کے متعلق ایک شبہ کا ازالہ

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • ٹی وی کے اذان کے ذریعے روزہ افطار کرنا

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • سحری کے اختتام کا وقت صبح صادق ہے یا صبح کا ذب ؟

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • حیض سے کے بعد غسل سے پہلے سحری کھا کر روزہ رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 2
  • سحر وافطار میں اذان دینے کیلئے کتنے منٹ احتیاط کی جائے؟

    یونیکوڈ   انگلش   سحر و افطار 0
  • افطاری کس وقت کی جائے ؟

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
  • مروجہ نقشہ کے مطابق سحری کا وقت ختم ہونے پر اذان دینے کا حکم

    یونیکوڈ   سحر و افطار 0
Related Topics متعلقه موضوعات