براہِ کرم مجھے سحری کا صحیح ترجمہ بتائیں!اس لئے کہ سحری کے بعد کی دعا کا ترجمہ ہے(ہم نے کل کے روزے کی نیت کی،جب کہ ہم تو آج کا روزہ رکھ رہے ہوتے ہیں۔
واضح ہوکہ سحر کا معنی"رات کے آخری وقت کے آتے ہیں،جبکہ غداً کا معنی آنے والے دن کے لئے آتے ہیں،طلوع ہونے والا دن چونکہ رات کے بعد آتا ہے،اس لئے بعد میں آنے کی بنا پر اسے "غدا"سے تعبیر کیا جاتا ہے،اور اس میں شرعاً کوئی قباحت بھی نہیں۔ والله اعلم بالصواب