السلام علیکم! جناب برائے مہربانی ان دو سوالوں کا جواب دے دیں میں نے دارالافتاء پر تلاش کیا، لیکن نہیں ملا۔
۱۔ کیا دودھ پلانے والی عورت روزہ رکھےگی یا کیا دودھ پلانے سے روزہ ٹوٹ جائےگا؟
۲۔ کیا قرآن مجید ہاتھ میں پکڑ کر یا کہیں سے دیکھ کر نماز میں پڑھا جا سکتا ہے؟ مسجد نبوی میں لوگ ایسے کرتے ہیں کیا وہ ٹھیک کرتے ہیں۔
۱۔ دودھ پلانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس لیے دودھ پلانے والی عورت روزہ رکھ سکتی ہے، تاہم روزہ رکھنے سے اگر دودھ کم ہونے کا اندیشہ ہو اور بچہ باہر کا دودھ بھی نہ پیتا ہو تو اس وقت روزہ چھوڑ کر بعد میں قضاء کر سکتی ہے؟
۲۔ عد الاحناف ایسا کرنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے، اس لیے حنفیہ کو ایسا کرنے سے احتراز لازم ہے، جبکہ اہل حرم حنبلی المسلک ہیں اور وہ اپنے مسلک کے مطابق ایسا کر سکتے ہیں۔
ففی تنویر الأبصار: أو حامل أو مرضع خافت بغلبة الظن علی نفسها أو ولدها اھ (2/ 422)
وفیه أیضاً: وقرأته من مصحف مطلقاً اھ (1/ 423)
روزہ کی حالت میں سورج غروب ہونے سے پہلے اور صبح صادق کے بعد کھانا یا کچھ پی لینا
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں استنجاء کے وقت عورت کا گیلی انگلی شرمگاہ میں داخل کرنا/ اس کے لۓ استنجاء کا طریقہ
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0روزے کی حالت میں اجنبیہ عورت کو بوسہ کے بعد نکلنے والے پانی سے روزی فاسد ہوتا ہے یا نہیں ؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0کیا روزے کی حالت میں ہم بستری کرتے ہوئے باہر فارغ ہونے سے کفارہ لازم ہوگا؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0عادۃً بلا ارادہ عضوِ خاص کو ہلانے سے انزال ہو جائے تو روزے کا حکم؟
یونیکوڈ روزہ کے مفسدات و مکروهات 0